دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ ، راجناتھ سنگھ نے کہا : ڈنر میں 36 پارٹیوں کے لیڈران ہوئے شامل

ایگزٹ پولس کے نتائج سے پرجوش این ڈی اے خیمہ کے لیڈروں نے منگل کو میٹنگ کی ۔ مانا جارہا ہے کہ اس میٹنگ کا مقصد 23 مئی کو آنے والے انتخابی نتائج کے بعد کی صورتحال پر غور و خوض کرنا تھا ۔

May 21, 2019 08:00 PM IST | Updated on: May 22, 2019 12:04 AM IST
دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ ، راجناتھ سنگھ نے کہا : ڈنر میں 36 پارٹیوں کے لیڈران ہوئے شامل

دہلی میں این ڈی اے کی میٹنگ

نئی دہلی کے اشوک ہوٹل میں لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج کا اعلان کئے جانے سے پہلے این ڈی اے کی میٹنگ ہوئی ۔ ایگزٹ پولس کے نتائج سے پرجوش این ڈی اے خیمہ کے لیڈروں نے منگل کو میٹنگ کی ۔ مانا جارہا ہے کہ اس میٹنگ کا مقصد 23 مئی کو آنے والے انتخابی نتائج کے بعد کی صورتحال پر غور و خوض کرنا تھا ۔

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے میٹنگ ختم ہونے کے بعد بتایا کہ این ڈی اے لیڈروں کے اس ڈنر میں 36 پارٹیوں کے لیڈران شامل ہوئے ۔ این ڈی اے کی تین ساتھی پارٹیاں موجود نہیں رہیں ۔ تاہم انہوں نے اپنی تحریری حمایت دی ہے ۔

میٹنگ میں وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی شامل رہے ۔ اس میٹنگ سے پہلے این ڈی اے لیڈوں نے وزیر اعظم مودی کا شاندار خیرمقدم بھی کیا ۔

خیال رہے کہ ایگزٹ پولس کے نتائج میں این ڈی اے کو ریکارڈ سبقت دکھائی گئی ہے ۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ لوک سبھا انتخابات 2019 کے نتائج میں این ڈی اے کو 336 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ یو پی اے صرف 88 سیٹوں پر سمٹ کر رہ سکتی ہے ۔ دیگر کے کوٹے میں 124 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔

Loading...