உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: ویٹنگ لسٹ کے 379 عازمین حج کا ہوا انتخاب، یہاں پڑھیں مکمل تفصیل

    حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ کے 379 عازمین حج کا انتخاب کیا ہے۔ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا انتخاب کرنے کے بعد مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کو مقررہ تاریخ تک پاسپورٹ اور سفر حج کی رقم کی جمع کرنے کی جہاں ہدایت دی گئی ہے۔

    • Share this:
    بھوپال: حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے ویٹنگ لسٹ کے379 عازمین حج کا انتخاب کیا ہے۔ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج کا انتخاب کرنے کے بعد مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کو مقررہ تاریخ تک پاسپورٹ اور سفرحج کی رقم جمع کرنے کی جہاں ہدایت دی گئی ہے۔ وہیں حج کمیٹی کے ذریعہ صوبائی سطح پر عازمین حج کی تربیت کا بھی خاکہ تیار کیا گیا ہے۔
    مدھیہ پردیش  اسٹیٹ حج کمیٹی کے سکریٹری سید شاکر علی جعفری نے نیوز ایٹین اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ حج 2022 کے لئے مدھیہ پردیش سے 3417 (تین ہزار چار سو سترہ) عازمین حج نے درخواست کی تھی اور مرکزی حج کمیٹی کے امسال 1780 عازمین حج کا کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے عازمین حج کے کوٹہ میں سے محرم کے بغیر حج پر جانے والی 16 خواتین کو ریزرو کیٹگری میں علیحدہ کرنے کے بعد 1764 عازمین حج کا قرعہ کیا گیا تھا، لیکن نا گفتہ وجوہات کے سبب بہت سے عازمین حج نے اپنا پاسپورٹ اور سفرحج کی رقم بار بار کی ہدایت کے بعد بھی آفس میں جمع نہیں کرسکے، جس کے بعد ایم پی کے عازمین حج کی ویٹنگ لسٹ سے 379 عازمین حج کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ویٹنگ لسٹ کے عازمین حج سے 30 مئی تک پاسپورٹ اور سفرحج کی رقم جمع کرنے کی گزارش ہے جبکہ وہ عازمین حج جنہوں نے پہلی قسط جمع کردی ہے ان سے 31 مئی تک سفر حج کی دوسری قسط جمع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے تاکہ سفرحج کے مراحل کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اسی کے ساتھ حج کمیٹی کے ذریعہ صوبائی سطح پر عازمین حج کی تربیت کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔ یکم جون سے مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کی زیر انتظام عازمین حج کی تربیت کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
    وہیں ویٹنگ لسٹ میں نام آنے کے بعد محمد ظفر نے نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو تمام امیدیں چھوڑ چکے تھے لیکن اللہ کا اتنا بڑا انعام ہے جس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔ اس کی جس پر مہربانی ہوجاتی ہے وہ کہیں سے بھی اپنے بندوں کو کعبۃ اللہ کی زیارت کی راہ ہموار کردیتا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: