ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہائی کورٹ کے 4 چیف جسٹس اور 6 ججوں کا کیا گیا ٹرانسفر: وزارت قانون

HC Chief Justice & Judges: سپریم کورٹ کے کالیجیم نے حال ہی میں حکومت سے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ماہیشوری کو سکم ہائی کورٹ تبادلہ کرنے سمیت ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس کے منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

  • Share this:
ہائی کورٹ کے 4 چیف جسٹس اور 6 ججوں کا کیا گیا ٹرانسفر: وزارت قانون
ہائی کورٹ کے 4 چیف ججوں اور 6 ججوں کا کیا گیا ٹرانسفر: وزارت قانون

نئی دہلی: ملک کے مختلف ہائی کورٹ (High Court) کے چار چیف ججوں اور 6 ججوں کا جمعرات کو تبادلہ کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت قانون وانصاف (Ministry of Law and Justice) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ وزارت قانون کے مطابق، تلنگانہ، آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور سکم کے چیف ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش، جموں وکشمیر اور لداخ، مدراس، کلکتہ، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے ججوں کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں۔ وزارت قانون کے مطابق، تلنگانہ ہائی کورٹ کے چیف ججوں راگھویندر سنگھ چوہان کا تبادلہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے جبکہ آندھرا پردیش کے چیف جج جتیندر کمار ماہیشوری کو سکم بھیجا گیا ہے۔ اوڈیشہ کے چیف جسٹس محمد رفیق کا ٹرانسفر مدھیہ پردیش کیا گیا ہے جبکہ سکم کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کا تبادلہ آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج کے طور پر کیا گیا ہے۔


ان ججوں کا بھی ہوا تبادلہ


اس کے علاوہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج سنجے یادو کا تبادلہ الہ آباد ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے جبکہ جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج راجیش بندل کا تبادلہ کلکتہ ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے۔ مدراس ہائی کورٹ کے جج ونیت کوٹھاری کا ٹرانسفر گجرات ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جج جائے مالیہ باگچی کا آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کے جج ستیش چندر شرما کا تبادلہ کرناٹک ہائی کورٹ میں کیا گیا ہے۔ وہیں اتراکھنڈ کے روی وجے کمار ملیمتھ کا تبادلہ ہماچل پردیش میں کیا گیا ہے۔


وہیں پنجاب اور ہریانہ کے جسٹس ایس مرلی دھن کی اوڈیشہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کے طور پر نامزدگی کی گئی ہے جبکہ دہلی ہائی کورٹ کی جج ہما کوہلی کو تلنگانہ ہائی کورت میں بطور چیف جسٹس نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کلکتہ ہائی کورٹ کے جج سنجیو بنرجی کو مدراس ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کا عہدہ دیا گیا ہے جبکہ الہ آباد ہائی کورٹ کے جج پنکج متل کو جموں وکشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے کالیجیم نے حال ہی میں حکومت سے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ماہیشوری کو سکم ہائی کورٹ تبادلہ کرنے سمیت ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس کے منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی نے کچھ ہفتہ پہلے ریاست کی اعلی عدلیہ کے بارے میں ہندوستان کے چیف جسٹس سے شکایت کی تھی۔ ایک تاریخی قدم کے طور پر آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ نے 6 اکتوبر کو ہندوستان کے چیف جسٹس (سی جے آئی) ایس اے بوبڈے کو خط لکھا تھا کہ ریاستی ہائی کورٹ کا استعمال جمہوری طریقے سے منتخب ہوئی ان کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے اور گرانے کے لئے کہا جا رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 31, 2020 11:29 PM IST