உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سدھو موسے والا قتل سانحہ میں شامل 4 شوٹرس انکاونٹر میں ہلاک، گینگسٹر جگروپ روپا اور منو پریت منو مارے گئے

    امرتسر کے اٹاری گاوں کے چچا بھکنا کے گاوں ہوشیار پور نگر میں گینگسٹروں اور پولیس کے درمیان تصادم چل رہا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ دونوں گینگسٹر گاوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

    امرتسر کے اٹاری گاوں کے چچا بھکنا کے گاوں ہوشیار پور نگر میں گینگسٹروں اور پولیس کے درمیان تصادم چل رہا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ دونوں گینگسٹر گاوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

    امرتسر کے اٹاری گاوں کے چچا بھکنا کے گاوں ہوشیار پور نگر میں گینگسٹروں اور پولیس کے درمیان تصادم چل رہا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ دونوں گینگسٹر گاوں میں چھپے ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      چنڈی گڑھ: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا قتل سانحہ میں شامل چار شوٹرس پولیس انکاونٹر میں مارے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے جنرل ڈائریکٹر نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ان میں جگروپ روپا اور منپریت منو گینگسٹر شامل ہیں، جو کہ فرار چل رہے تھے۔ وہیں دو دیگر بدمعاشوں کی پہچان کی جارہی ہے۔ حالانکہ یہ تصدیق نہیں ہے کہ یہ دونوں بھی موسے والا کے قتل میں شامل تھے۔ امرتسر ضلع کے اٹاری گاوں میں پاکستان کی سرحد سے متصل چچا بکھنا گاوں میں یہ تصادم تقریباً 6 گھنٹے تک چلی۔ اس دوران 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

      پنجاب کے ڈی جی پی گورو یادو نے کہا کہ سدھو موسے والا قتل معاملے میں جو دو شوٹر منو اور روپا فرار تھے، دونوں کی آج تصادم میں موت ہوئی ہے۔ وہیں 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جو خطرے سے باہر ہیں۔ موقع سے ایک اے کے -47 اور پستول برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک بیگ بھی ملا ہے، جس کی جانچ چل رہی ہے۔

      اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پنجاب کے امرتسر ضلع کے اٹاری گاوں میں پاکستان کی سرحد سے متصل چچا بھکنا گاوں میں سدھو موسے والا کے قاتلوں کے ساتھ امرتسر پولیس کا انکاونٹرچل رہا ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، قاتل جگروپ روپا اور منو کوسا کے ساتھ انکاونٹر چل رہا ہے۔ امرتسر کے اٹاری گاوں کے چچا بھکنا کے گاوں ہوشیار نگر میں گینگسٹروں اور پولیس کےدرمیان تصادم چل رہا ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ یہ دونوں گینگسٹر گاوں میں چھپے ہوئے ہیں۔



      امرتسر پولیس اور گینگسٹر کے درمیان کئی راونڈ فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس کے کئی سینئر افسر موقع پر موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو سیل کردیا ہے۔ دونوں ہی شوٹر پنجاب کے ترنتارن ضلع کے رہنے والے ہیں۔ دونوں گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی براڑ کے لئے کام کرتے ہیں۔

      واضح رہے کہ گزشتہ 29 مئی کو پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل کا تار پولیس نے لارنس بشنوئی اور گولڈی براڑ سے جوڑا تھا۔ اسی ضمن میں گینگسٹر گولڈی براڑ نے ایک ویڈیو جاری کرکے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے متعلق کچھ ضروری باتیں بتائی تھیں۔ جاری کئے گئے ویڈیو میں براڑ نقاب پوش ہے، اس کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا ہے، لیکن پنجاب اور دہلی پولیس نے اس کی آواز کی تصدیق کی تھی۔

      ویڈیو میں گولڈی براڑ نے کہا، ’میرا نام گولڈی براڑ ہے۔ میں مکتسر صاحب کا رہنے والا ہوں۔ آپ سب لوگ مجھے جانتے ہی ہو۔ گزشتہ کافی وقت سے آپ سبھی لوگ میرا نام خبروں میں سن رہے ہوں گے۔ سدھو موسے والا کیس سے میرا نام جوڑا گیا۔ مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ میں نے پہلے بھی بولا تھا کہ یہ کام میں نے کروایا تھا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: