سیاچن میں 19 ہزار فٹ کی اونچائی پر برفانی تودہ گرا ، برف میں دبنے سے 4 جوانوں سمیت 6 کی موت

پیر کو سیاچن گلیشئر پر پیش آئے اس حادثہ میں چار جوانوں سمیت چھ کی موت ہوگئی ہے ۔

Nov 18, 2019 11:21 PM IST | Updated on: Nov 18, 2019 11:21 PM IST
سیاچن میں 19 ہزار فٹ کی اونچائی پر برفانی تودہ گرا ، برف میں دبنے سے 4 جوانوں سمیت 6 کی موت

سیاچن گلیشئر کی فائنل فوٹو ۔ گیٹی امیج / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

سیاچن میں برفادہ تودہ گرنے کی زد میں کئی فوج کے جوان آگئے ۔ پیر کو سیاچن گلیشئر پر پیش آئے اس حادثہ میں چار جوانوں سمیت چھ کی موت ہوگئی ہے ۔ فوج کے افسران نے بتایا کہ جس علاقہ میں یہ حادثہ پیش آیا ، وہ جگہ 19 ہزار فٹ یا اس سے زیادہ اونچائی پر ہے ۔امداد اور راحت رسانی کا کام جاری ہے ۔

یہ حادثہ شمالی گلیشیئر میں ساڑھے تین بجے دوپہر میں پیش آیا ، جس کی اونچائی 18 ہزار فٹ یا اس سے زیادہ ہے ۔ افسران نے بتایا کہ فوج کے جو جوان اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں وہ ایک پٹرولنگ ٹیم کے رکن تھے ۔ اس ٹیم میں کل 8 جوان تھے ۔ یہ سبھی شمالی گلیشیئر میں پٹرولنگ کررہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا ۔

خیال رہے کہ برفانی تودہ گرنے کا حادثہ 2016 میں بھی پیش آیا تھا ، جس میں ہندوستانی فوج کے 10 جوان سب سے اونچی لڑائی کے میدان سیاچن میں دفن ہوگئے تھے ۔ انہیں جوانوں میں لانس نائک ہنومنتھپا بھی تھے ۔

Loading...