ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ممبئی: 4 سالہ بچہ گٹر میں گر کر لاپتہ، والدین مقامی انتظامیہ پر برہم

نالا سپارہ مشرق کے گورائی پاڑا میں اتوار کے روز ایک چار سالہ لڑکا گھر کے قریب نالے کے مین ہول میں گرگیا۔بارش رکنے کے بعد بچہ کھیل رہا تھا۔ گٹر میں بچے کے گرنے کی اطلاع کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی، لیکن اب تک بچہ نہیں مل سکا ہے۔

  • Share this:
ممبئی: 4 سالہ بچہ گٹر میں گر کر لاپتہ، والدین مقامی انتظامیہ پر برہم
ممبئی: 4 سالہ بچہ گٹر میں گر کر لاپتہ، والدین مقامی انتظامیہ پر برہم

ممبئی: نالا سپارہ مشرق کے گورائی پاڑا میں اتوار کے روز ایک چار سالہ لڑکا گھر کے قریب نالے کے مین ہول میں گرگیا۔بارش رکنے کے بعد بچہ کھیل رہا تھا۔ گٹر میں بچے کے گرنے کی اطلاع کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی، لیکن اب تک بچہ نہیں مل سکا ہے۔ بچے کے نالے میں بہنے کے بعد بتایا جا رہا ہے کہ 4 سالہ انمول سنگھ اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا۔ کھیلتے وقت اس کا کچھ سامان نالے میں گرگیا، اسی چیز کو اٹھانے کی کوشش میں جب انمول نالے میں جھکا تو وہ اس میں گر گیا، جب اس کے گھر والوں کو انمول کے لاپتہ ہونے کا پتہ چلا تو سب نے انمول کی تلاش شروع کردی، لیکن وہ ابھی تک نہیں ملا۔


گٹر میں بچے کے گرنے کی اطلاع کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی، لیکن اب تک بچہ نہیں مل سکا ہے۔
گٹر میں بچے کے گرنے کی اطلاع کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی، لیکن اب تک بچہ نہیں مل سکا ہے۔


انمول کے والد اور دادا کہتے ہیں کہ اگر نالے کے مین ہول کو ڈھکن سے ڈھانپ دیا جاتا تو یہ افسوسناک حادثہ نہیں ہوتا۔ جئے پرکاش سنگھ (بچے کے دادا) کہتے ہیں کہ تھوڑی سی بارش میں پانی بھر جاتا ہے اور لوگ یہاں بے پریشان یو جاتے  ہیں۔ آج ہمیں مقامی میونسپل کارپوریشن کے غلطی کی سزا بھگتنی پڑ رہی ہے اور اس حادثے کا ذمہ دار میونسپل کارپوریشن ہے۔


انمول کے پانی میں بہنے کی خبر سنتے ہی مقامی بلدیاتی کارکن، دکشاگھرت موقع پر پہنچ گئیں اور کہا کہ بچے کو ڈھونڈنے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن وہ مقامی انتظامیہ کی لاپرواہی کے سوال پر ٹال مٹول سے جواب دیا۔ تاہم  تلنج پولیس اسٹیشن کے افسر راجندر کامبلے کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش جاری ہے۔ تاہم اس واقعے کے بعد مسلسل بارش کے بعد لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2021 04:45 PM IST