Tripura New CM:تریپورہ میں بی جے پی نے تبدیل کیا سی ایم، بپلب کی جگہ لیں گے مانیک ساہا، آج راج بھون میں لیں گے حلف
بی جے پی نے مانک ساہا کو سونپی تریپورہ کی کمان۔ آج لیں گے حلف۔
Tripura New CM: استعفیٰ دینے کے بعد تنظیم کی ذمہ داریاں سونپنے کے پارٹی کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، بپلب دیب نے کہا، "پارٹی سب سے اوپر ہے۔ میں بی جے پی کا وفادار کارکن ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں نے ان ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کیا ہے جو مجھے سونپی گئی تھیں -
اگرتلہ: تریپورہ میں اگلے سال ہونے والے انتخابات سے قبل ایک حیران کن اقدام اٹھاتے ہوئے، بی جے پی نے راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر مانک ساہا کو بپلب کمار دیب کی جگہ ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیا ہے۔ ساہا اس وقت پارٹی کے ریاستی صدر بھی ہیں۔ بپلب کمار دیب ہفتہ کو راج بھون گئے اور گورنر ایس این آریہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ لیجسلیچر پارٹی میٹنگ میں 69 سالہ ڈاکٹر ساہا کو لیڈر منتخب کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب اتوار کو صبح 11.30 بجے اگرتلہ کے راج بھون میں ہوگی۔ ان کے ساتھ ان کی کابینہ کے وزرا بھی حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بپلب دیب نے میٹنگ میں ڈاکٹر ساہا کا نام تجویز کیا، لیکن وزیر رام پرساد پال نے اس کی مخالفت کی۔ اس کے بعد ایم ایل اے کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اور پال نے کچھ کرسیاں بھی توڑ دیں۔ پال چاہتے تھے کہ نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما اگلے وزیر اعلیٰ بنیں، جو تریپورہ کے سابق شاہی خاندان کے رکن ہیں۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر بھوپیندر یادو اور ونود تاوڑے لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے انتخاب میں مبصر تھے۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ مانک ساہا کو تریپورہ بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پر بہت بہت مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ محترم وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور قیادت میں تریپورہ ترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ ریاست کا اگلا وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعد ڈاکٹر ساہا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، 'میں پارٹی کا ایک عام کارکن تھا اور رہوں گا۔'
#WATCH | Former Tripura CM Biplab Kumar Deb felicitated Manik Saha, who will be the new Chief Minister of the state pic.twitter.com/yI2NXKyciQ
استعفیٰ دینے کے بعد تنظیم کی ذمہ داریاں سونپنے کے پارٹی کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "پارٹی سب سے اوپر ہے۔ میں بی جے پی کا وفادار کارکن ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں نے ان ذمہ داریوں کے ساتھ انصاف کیا ہے جو مجھے سونپی گئی تھیں - چاہے وہ بی جے پی کے ریاستی صدر ہوں یا تریپورہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پر۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔