ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

بہار: پٹنہ کے ایک مکان میں دھماکے سے سنسنی، 5افراد زخمی، ایک خاتون کی حالت نازک

پولیس کے مطابق ، گھر میں رکھے ہوئے بم میں دھماکا ہوا تھا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دو مکانات بری طرح تباہ ہوگئے۔

  • Share this:
بہار:  پٹنہ کے ایک مکان میں دھماکے سے سنسنی، 5افراد زخمی، ایک خاتون کی حالت نازک
بہار :دارالحکومت پٹنہ ، پیر کی صبح ایک دھماکے سے لرز اٹھا

بہار :دارالحکومت پٹنہ ، پیر کی صبح ایک دھماکے سے لرز اٹھا۔ واقعہ گاندھی میدان تھانے کے علاقے کی دلدل والی سڑک کا ہے جہاں ایک مکان میں دھماکہ ہوا۔پولیس کے مطابق ، گھر میں رکھے ہوئے بم میں دھماکا ہوا تھا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ دو مکانات بری طرح تباہ ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس گھر میں دو دھماکے ہوئے ہیں اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے پی ایم سی ایچ بھیج دیا گیا ہے۔


زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک
زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک


زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ، جہاں کمرے کی دیوار گر گئی ، کمرے کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ ایف ایس ایل کی ٹیم آمد کے بعد ہی کچھ تفصیل بتائی جاسکتی ہے۔ دھماکہ ہوتے ہی علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ اپنی حفاظت کے لیے محفوظ مقام تلاش کررہے تھے۔


اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والےافراد کو اسپتال متنقل کیاگیاہے ۔ موقع پر موجود مکان کے مالک نے بتایا کہ مکان کے اس حصے میں کرایہ دار رہتے ہیں جہاں دھماکہ ہوا تھا اور وہ آٹو چلاتے تھے۔
First published: Feb 10, 2020 10:03 AM IST