ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

Corona Vaccination:ہندوستان میں مقیم 5 ہزارپاکستانی مہاجرین کو دی جائیگی کورونا ویکسین

ضلعی حفاظتی ٹیکوں کے افسر ڈاکٹر پروین جدیہ (Dr Praveen Jadia ) نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہندو سندھی برادری کے پاکستانی مہاجرین کے نمائندوں نے حال ہی میں انتظامیہ سے اینٹی کورونیو وائرس ٹیکے لگانے کی درخواست کی تھی۔

  • Share this:
Corona Vaccination:ہندوستان میں مقیم 5 ہزارپاکستانی مہاجرین کو دی جائیگی کورونا ویکسین
علامتی تصویر

مدھیہ پردیش کے اندور میں مقیم ہندو سندھی برادری کے 5 ہزار کے قریب پاکستانی مہاجرین کو کووڈ۔19 ویکسین دی جائیگی۔ضلعی حفاظتی ٹیکوں کے افسر ڈاکٹر پروین جدیہ (Dr Praveen Jadia ) نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہندو سندھی برادری کے پاکستانی مہاجرین کے نمائندوں نے حال ہی میں انتظامیہ سے اینٹی کوروناوائرس ویکسین کی درخواست کی تھی۔


انہوں نے کہا کہ ’’یہ مطالبہ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد قبول کیا گیا ہے۔ اب یہ پاکستانی مہاجرین شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دکھا کر شہر کے حفاظتی ٹیکوں کے مراکز پر اینٹی کوروناوائرس حاصل کرسکیں گے۔ پروین جدیہ کا کہناہےکہ  تقریبا 5 ہزار پاکستانی مہاجرین اندور میں مقیم ہیں اور ان میں سے بیشتر شہر کے سندھی کالونی علاقے میں آباد ہیں۔



حکام نے کہا ’’ہم انسانیت کی بنیاد پر تمام بالغ افراد کو انسداد کووڈ 19 ویکسین دے رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ ہم نے ایک ڈچ شہری کو ٹیکے لگائے تھے جو کسی کام کے لئے اندور آئے تھے‘‘۔


ضلع اندور جو مدھیہ پردیش میں وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 1.52 لاکھ COVID-19 کیس ریکارڈ کیے گئے، جن میں 1370 اموات شامل ہیں۔ ضلع اندور میں تقریبا 13.53 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی جبکہ 2.35 لاکھ افراد نے دونوں خوراکیں وصول کی تھیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Jun 14, 2021 10:14 AM IST