ہوم » نیوز » وطن نامہ

اب گاوں تک میں نہیں ہوگی آکسیجن کی کمی ، پی ایم کیئرس فنڈ سے 551 ضلع اسپتالوں میں لگائے جائیں گے پلانٹ

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ہدایت دی ہے کہ ان آکسیجن پلانٹ کو جلد سے جلد چالو کیا جانا چاہئے ۔ یہ پلانٹ ضلع سطح پر آکسیجن کی دستیابی کو فروغ دیں گے ۔ پی ایم او کے مطابق 551 آکسیجن پلانٹ کیلئے فنڈ پی ایم کیئر سے دیا جائے گا ۔

  • Share this:
اب گاوں تک میں نہیں ہوگی آکسیجن کی کمی ، پی ایم کیئرس فنڈ سے 551 ضلع اسپتالوں میں لگائے جائیں گے پلانٹ
اب گاوں تک میں نہیں ہوگی آکسیجن کی کمی ، پی ایم کیئرس فنڈ سے 551 ضلع اسپتالوں میں لگائے جائیں گے پلانٹ

نئی دہلی : ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا وائرس کے درمیان آکسیجن کو لے کر ہاہاکار مچا ہوا ہے ۔ ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پی ایم کیئر فنڈس سے ملک بھر میں 551 پریشر سیونگ ابسارپشن آکسیجن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ہدایت دی ہے کہ ان آکسیجن پلانٹ کو جلد سے جلد چالو کیا جانا چاہئے ۔ یہ پلانٹ ضلع سطح پر آکسیجن کی دستیابی کو فروغ دیں گے ۔ پی ایم او کے مطابق 551 آکسیجن پلانٹ کیلئے فنڈ پی ایم کیئر سے دیا جائے گا ۔


پی ایم او نے ایک بیان میں بتایا کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی کو بڑھانے کی سمت میں وزیر اعظم مودی کی ہدایت کے مطابق پی ایم کیئرس فنڈ سے پبلک ہیلتھ سہولیات کے اندر 551 وقف میڈیکل آکسیجن جنریشن پلانٹ کے قیام کیلئے فنڈ کے الاٹمنٹ کیلئے اصولی طور پر منظوری دی ہے ۔ بتادیں کہ کورونا بحران کے درمیان آکسیجن کی قلت س ملک پریشان ہے ۔


پی ایم او کی جانب سے جانکاری دی گئی ہے کہ پی ایم مودی نے ملک میں پی ایم کیئرس فنڈ سے 551 میڈیکل آکسیجن بنانے والے پلانٹ کو اتوار کو منظوری دی ۔ یہ آکسیجن پلانٹ مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ضلع صدر دفتر کے نشان زد سرکاری استپالوں میں لگائے جائیں گے ۔


پی ایم او نے بتایا کہ یہ خریداری صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ سے کی جائے گی ۔ ضلع صدر دفتر کے سرکاری اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ لگانے کے پیچھے اصل مقصد پبلک ہیلتھ سسٹم کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔

وزیر اعظم دفتر کے بیان کے مطابق ان ہاوس کیپٹیو جنریشن سہولیات ان اسپتالوں اور ضلع کی روز مرہ کی میڈیکل آکسیجن کی ضروریات کو پورے گی ۔ نیز لیکوڈ میڈیکل آکسیجن ( ایل ایم او) کیپٹو آکسیجن جنریشن کیلئے ٹاپ اپ کے طور پر کام کرے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 25, 2021 05:23 PM IST