உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز، ملک کے 13 شہروں میں 5G سروس لانچ

    ہندوستان میں 5جی تکنیکی صلاحیت دکھانے کے لئے ملک کے تین اہم ٹیلی کام آپریٹرس نے ایک ایک کرکے وزیر اعظم کے سامنے ڈیمو دیا۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آرآئی ایل) کے چیئرمین میکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ممبئی کے ایک اسکول کے ٹیچر کو مہاراشٹر، گجرات اور اوڈیشہ میں تین الگ الگ مقامات کو طلبا سے جوڑا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان میں 5جی ٹیلی فونک خدمات کی شروعات کردی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان میں موبائل فون پر الٹرا ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ دہلی میں منعقدہ انڈیا موبائل کانگریس 2022 پروگرام کے اسٹیج سے وزیر اعظم مودی نے اس سروس کی شروعات ملک کے چنندہ شہروں میں کی۔

      ہندوستان میں 5جی تکنیکی صلاحیت دکھانے کے لئے ملک کے تین اہم ٹیلی کام آپریٹرس نے ایک ایک کرکے وزیر اعظم کے سامنے ڈیمو دیا۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ (آرآئی ایل) کے چیئرمین میکیش امبانی کی ریلائنس جیو نے ممبئی کے ایک اسکول کے ٹیچر کو مہاراشٹر، گجرات اور اوڈیشہ میں تین الگ الگ مقامات کو طلبا سے جوڑا۔

      اگلے کچھ سالوں میں ہندوستان میں 5جی انٹرنیٹ کی توسیع ہوگی۔ ہندوستان میں 5جی سروس پر خرچ ہونے والی رقم کے 2035 تک 450 بلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔ الٹرا ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی حمایت کرنے میں اہل، پانچویں نسل یا 5جی سروس سے ہندوستانی معاشرہ ایک تبدیلی کی قوت کے طور پرنئے معاشی مواقع اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔

      ہندوستان ٹیلی کام سیکٹرمیں بنے گا ورلڈ لیڈر: اشونی وشنو

      مرکزی وزیر اطلاعات و ٹیکنالوجی اشونی وشنو نے 5جی سروس کے لانچنگ کے موقع پر کہا کہ پہلے ٹیلی کام میدان میں اپروول کے لئے اوسط وقت 300 دن کا تھا، اب یہ گھٹ کر صرف 7 دن رہ گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں از آف ڈوئننگ بزنس کا اثر نظر آرہا ہے۔ ہندوستان آنے والے دنوں میں ٹیلی کام سیکٹر میں ورلڈ لیڈر بن کر ابھرے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: