உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    5Gکا انتظار کرنے والوں کے لئے اچھی خبر:مارچ تک پوری ہوگی 5Gاسپیکٹرم نیلامی، 4G سے 10 گنا تیز انٹرنیٹ کا اٹھاپائیں گے لطف

    ملک میں بہت جلد مل پائے گی 5G انٹرنیٹ سروس۔

    ملک میں بہت جلد مل پائے گی 5G انٹرنیٹ سروس۔

    حکومت کے مینڈیٹ کے مطابق جو بھی کمپنی اسپیکٹرم خریدتی ہے اسے 6 ماہ سے 1 سال کے اندر سروس شروع کرنی ہوگی۔ بہت سے ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے، اس لیے وہ اسپیکٹرم خریدنے کے 3 سے 6 ماہ کے اندر سروس شروع کر سکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ 5G اسپیکٹرم کی نیلامی اس سال مکمل ہو جائے گی۔ اسی وقت، ٹیلی کام کے وزیر اشونی وشنو نے فروری کے شروع میں کہا تھا کہ ٹیلی کام ریگولیٹری (TRAI) نے انہیں بتایا ہے کہ مارچ تک اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا جائے گا اور اسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ اگر ٹیلی کام ریگولیٹری کے اعلیٰ عہدیدار کی بات مانی جائے تو مئی میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی ہونے کی امید ہے۔ ایسے میں 5G کے منتظر لوگوں کے لیے یہ خوشی کی بات ہے۔ اگر سب کچھ وقت پر ہو گیا تو جلد ہی آپ 5G سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

      آئیے جانتے ہیں اگر مئی میں اسپیکٹرم نیلامی پوری ہوتی ہے تو کب ملے گی 5Gسروس
      حکومت کے مینڈیٹ کے مطابق جو بھی کمپنی اسپیکٹرم خریدتی ہے اسے 6 ماہ سے 1 سال کے اندر سروس شروع کرنی ہوگی۔ بہت سے ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے، اس لیے وہ اسپیکٹرم خریدنے کے 3 سے 6 ماہ کے اندر سروس شروع کر سکتے ہیں۔

      ماہرین کا خیال ہے کہ 5G کی انٹرنیٹ کی رفتار 4G سے 10 گنا زیادہ تیز ہوگی۔ آئیے جانتے ہیں کہ 5G کے آنے کے بعد آپ کی زندگی میں کیا تبدیلی آئے گی۔

      • اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈنگ تیز رفتاری سے کی جائے گی۔

      • ویڈیو کالنگ میں آپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

      • اسمارٹ کنیکٹیویٹی والے آلات کا استعمال بڑھے گا۔

      • آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ ہائی ویڈیو کوالیٹی پر بنا پریشانی کے کرپائیں گے۔

      • تیز رفتار وائرلیس انٹرنیٹ ہر جگہ پہنچ سکے گا، جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اچھی رہے گی۔

      • گھر سے کام کرنے والوں کو نیٹ ورک سے متعلق مسائل نہیں ہوں گے۔

      • آن لائن گیمنگ کھیلنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

      • روبوٹس کو ورچوئل رئیلٹی اور فیکٹریوں میں استعمال کرنا آسان ہو جائے گا۔


      جیب پر بھی پڑے گا 5Gسروس کا اثر

      • 5G نیٹ ورک استعمال کرنے کے لیے، آپ کے پاس 5G سپورٹ والا موبائل ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ کے پاس 5G سپورٹڈ موبائل نہیں ہے تو آپ 5G سے لطف اندوز نہیں ہو پائیں گے۔ 5G سپورٹڈ موبائل حاصل کرنے کے لیے آپ کو پیسہ خرچ کرنا پڑے گا۔ اس کے ساتھ 5G کے ٹیرف پلان بھی مہنگے ہو سکتے ہیں۔



      ساوتھ کوریا میں ہے سب سے تیز 5G نیٹ ورک
      دنیا بھر میں 1,336 ممالک 5G نیٹ ورک استعمال کر رہے ہیں۔ Speedtest Intelligence کے مطابق، جنوبی کوریا 2021 کی سہ ماہی 3 میں دنیا کی تیز ترین 5G سروس استعمال کر رہا ہے۔ اس کی رفتار 462.48 ایم بی پی ایس ہے۔ ناروے 426.75 ایم بی پی ایس کی رفتار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات 409.96 ایم بی پی ایس کی رفتار کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: