ہوم » نیوز » وطن نامہ

کورونا  بحران میں پھر سے غریبوں کو راشن مہیا کرائے گی مودی سرکار ، 80 کروڑ لوگوں کو ملے گا فائدہ

5kg free food grain per person: مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے بحران میں لوگوں کو راحت دینے کیلئے اگلے دو مہینے فی کس پانچ کلو گرام راشن دینے کا اعلان کیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا  بحران میں پھر سے غریبوں کو راشن مہیا کرائے گی مودی سرکار ، 80 کروڑ لوگوں کو ملے گا فائدہ
کورونا  بحران میں پھر سے غریبوں کو راشن مہیا کرائے گی مودی سرکار ، 80 کروڑ لوگوں کو ملے گا فائدہ

نئی دہلی : کورونا وائرس کے قہر کے پیش نطر مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان یونا کے تحت اگلے دو مہینوں کیلئے فی کس پانچ کلو گرام مفت اناج دینے کا اعلان کیا ہے ۔ غریبوں کیلئے یہ اناج مئی اور جون 2021 کے لئے دئے جائیں گے ۔ مرکزی حکومت کی اس پہل سے 80 کروڑ لوگوں کو فائدہ ملنے کی امید ہے ۔


بتادیں کہ گزشتہ سال بھی اس طرح لاک ڈاون کے وقت میں پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت لوگوں کو اناج تقسیم کئے گئے تھے ۔ وزیر اعظم مودی نے جمعہ کو کہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ غریبوں کو تغذیہ بخش اناج ملے ۔ جب ملک کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہا ہے ۔ مرکزی حکومت اس اسکیم پر 26 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گی ۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کورونا کے خلاف لڑائی میں ریاستوں کی پوری مدد  کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اگر ہم ایک ملک کے طور پر کام کریں تو وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی ۔ کورونا وائرس کی تازہ لہر میں سب سے زیادہ متاثرہ 10 ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائز لینے کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی لہر کے دوران مشترکہ کوششوں اور مشترکہ حکمت عملی سے ہندوستان نے کامیابی حاصل کی تھی اور اس فارمولہ پر کام کرتے ہوئے تازہ لہر سے بھی مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔


میٹنگ کے بعد وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وائرس اس مرتبہ کئی ریاستوں کے ساتھ ہی ٹیئر 2 اور ٹیئر 3 شہروں کو بھی متاثر کررہا ہے ۔ انہوں نے اس وبا سے لڑئی کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے اور اجتماعی طاقت سے مقابلہ کرنے کی اپیل کی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ریاستوں کو اس لڑائی میں پوری مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مرکزی وزارت صحت سبھی ریاستوں سے مسلسل رابطے میں ہے ، حقیقی صورتحال کی لگاتار نگرانی کررہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ وقتا فوقتا انہیں ضروری مشورے بھی دے رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 23, 2021 04:02 PM IST