ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش: کانپور میں بھیانک سڑک حادثہ میں ٹرالی الٹ گئی ، 6افرادکی موت، متعدد رخمی

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنےتحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ جبکہ، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • Share this:
اترپردیش: کانپور میں بھیانک سڑک حادثہ میں ٹرالی الٹ گئی ، 6افرادکی موت، متعدد رخمی
شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالی بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرالی میں سوار 22 افراد اس کے نیچے دب گئے۔

اترپردیش کے کانپور ضلع میں ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ جہاں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔اس حادثہ کے بعد اطراف واکناف میں غم کی لہر دیکھی جارہی ہے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو اپنےتحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ جبکہ، زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


اطلاعات کے مطابق ، یہ معاملہ کانپور کے دیہی علاقوں کے علاقے بھگنی پور کوتوالی کے تحت آتاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس علاقے میں واقع شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالی بے قابو ہوگئی اور الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے ٹرالی میں سوار 22 افراد اس کے نیچے دب گئے۔ اس حادثے میں 6 کی موت ہوگئی ہے۔ اسی دوران دیگر 16 مزدوروں کو سخت محنت کے بعد نکالا جاسکا۔ ان میں سے آٹھ مزدوروں کو شدید چوٹیں آئیں ہیں ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی دوران ، دیگر 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں ، جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں گھر بھیج دیاہے


ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کردیا گیا


ٹرالی میں سوار ایک خاتون مزدور شیامہ دیوی نے بتایا کہ یہ تمام مزدور ضلع ہیر پور کے رہائشی ہیں ، جو اٹاوا کی طرف جارہے تھے۔ ان سب کو ایتواح میں کوئلے کی چھلنی کرنے کی نوکری مل گئی ، جس کے لیے وہ سبھی ہمیر پور سے آئے تھے۔ خاتون کے مطابق ٹرالی ڈرائیور اونچی آواز میں گانا چلا رہا تھا اور گاڑی کو لاپراہی سے چلارہاتھا۔ اس کی وجہ سے ، ٹرالی الٹ گئی۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسی دوران ، حادثہ پیش آتے ہی موقع پر افراتفری کا ماحول دیکھاگیا۔ جلد ہی ، شاہراہ سے گزرنے والی گاڑیوں نے اپنی گاڑیاں روکیں اور لوگوں کو نکالنا شروع کردیا ۔ اور معاملہ کی اطلاع بھگنی پور کوتوالی پولیس کو بھی دی گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بھگنی پور کوتوال پولیس فورس کے ساتھ موقع پرپہنچ گئے اور اعلی حکام کو بھی اس واقعہ سے آگاہ کیا۔ اس حادثے میں ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال سے ریفر کردی
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 02, 2021 08:16 AM IST