جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع میں چھاپے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کے جوتوں سے کچل کر ایک نوزائیدہ بچے کی موت کے بعد چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ابتدائی جانچ کے بعد پولیس اہلکارون خو معطل کردیا گیا ہے اور نوزائیدہ کے افراد خاندان کی شکایت کی بنیاد پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ بچی کے ساتھ یہ واقعہ دیوری پولیس تھانے کے حدود میں آنے والے کوشوڈنگا گاوں میں بدھ علی الصبح ہوئی، جب پولیس کی ایک ٹیم دو لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے ایک گھر گئی تھی۔ گریڈیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت رینو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’ہم نے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ نگران سٹیشن انچارج کو بھی پولیس لائن سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں چار دن کے بچے کی تلی کے پھٹ جانے کا ذکر ہے۔ گریڈیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت رینو نے کہا، ’’ہم نے اس سلسلے میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سے مناسب ویڈیو گرافی کے ساتھ تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ طلب کی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ جو بھی مجرم ہو اسے بخشا نہیں جائے گا۔’
گریڈیہہ ایس پی نے بدھ کو کہا تھا کہ چار سے پانچ پولیس اہلکار مہلوک نوزائیدہ کے دادا بھوشن پانڈے اور ایک دیگر شخص کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ تعمیل کرانے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد واقعہ کی جانچ کے احکامات دئیے تھے۔ ویڈیو میں ایک شخص یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے علی الصبح 3.20 بجے اس کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہوں نے طاقت کا استعمال کرکے دروازہ کھولا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔