உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    درد ناک حادثہ: الہ آباد کے 6 نوجوانوں کی ریوا کے کیوٹی فال میں ڈوبنے سے موت

    درد ناک حادثہ: الہ آباد کے 6 نوجوانوں کی ریوا کے کیوٹی فال میں ڈوبنے سے موت

    درد ناک حادثہ: الہ آباد کے 6 نوجوانوں کی ریوا کے کیوٹی فال میں ڈوبنے سے موت

    مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں واقع کیوٹی پکنک اسپاٹ پر الہ آباد کے 6 نوجوانوں کے ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی عمر 17 برس لے کر 20 برس تک بتائی جا رہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    الہ آباد: مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں واقع کیوٹی پکنک اسپاٹ پر الہ آباد کے 6 نوجوانوں کے ڈوبنے سے موت ہوگئی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کی عمر 17 برس لے کر 20  برس تک بتائی جا رہی ہے۔ تمام نوجوان کیوٹی فال پر پکنک منانےگئے تھے۔ یہ حادثہ جھرنے میں نہاتے وقت پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق دو دن پہلے الہ آباد سے 13 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ مدھیہ پردیش کے تفریحی مقام کیوٹی فال پر پکنک منانے گیا تھا۔ جھرنے میں نہاتے وقت تیز بہاؤ میں 6 نوجوان بہہ گئے۔

    دو دن پہلے الہ آباد سے 13 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ مدھیہ پردیش کے تفریحی مقام کیوٹی فال پر پکنک منانے گیا تھا۔ جھرنے میں نہاتے وقت تیز بہاؤ میں 6 نوجوان بہہ گئے۔
    دو دن پہلے الہ آباد سے 13 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ مدھیہ پردیش کے تفریحی مقام کیوٹی فال پر پکنک منانے گیا تھا۔ جھرنے میں نہاتے وقت تیز بہاؤ میں 6 نوجوان بہہ گئے۔


    مدھیہ پردیش پولیس نے پانچ نوجوانوں کی لاشیں بر آمد کرلی ہیں جبکہ ایک نوجوان کی تلاش کی جارہی ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے نوجوانوں کا تعلق الہ آباد شہر کے مختلف علاقوں سے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے پانچ جوانوں کا پوسٹ مارٹم کرانےکے بعد ان کی لاشوں کو لواحقین کو سونپ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ریوا ضلع الہ آباد کا پڑوسی ضلع ہے۔ بارش کے موسم میں یہاں سے اکثر نوجوان کیوٹی فال پکنک منانے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کیوٹی فال میں کئی سنگین حادثے پیش آچکے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: