ہوم » نیوز » وطن نامہ

عدم رواداری پر49 دانشوروں کے خط کے جواب میں 61 ہستیوں کا وزیراعظم کے نام کھلا خط

خط میں سوال کیا گیا ہیکہ جب ماؤ نواز قبائلیوں کو نشانہ بناتے ہیں تب لوگ خاموش کیوں رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل49 نامی شخصیات نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات تشویش ظاہر کرتے ہوئے پر وزیر اعظم کو خط لکھا تھا۔

  • Share this:
عدم رواداری پر49 دانشوروں کے خط کے جواب میں 61 ہستیوں کا وزیراعظم کے نام کھلا خط
اداکارکنگنا رانوت کی فائل فوٹو۔(تصویر:پی ٹی آئی)۔

ہندوستان کے 61 نامی شخصیات نے ایک کھلے خط کے ذریعہ خاص مدعو کو ہوا دینے اور غلط بیانی کی مذمت کی ہے۔ ان شخصیات میں اداکارہ کنگنا راناوت، نغمہ نگار پرسون جوشی، کلاسیکی ڈانسر سونل مانسنگھ، موسیقار پنڈت وشوا موہن بھٹ اور فلمساز مدھر بھنڈارکر اور وویک اگنی ہوتری شامل ہیں۔


خط میں سوال کیا گیا ہیکہ جب ماؤ نواز قبائلیوں کو نشانہ بناتے ہیں تب لوگ خاموش کیوں رہتے ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل49 نامی شخصیات نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات تشویش ظاہر کرتے ہوئے پر وزیر اعظم کو خط لکھا تھا۔


خیال رہے کہ 41دانشوروں نے وزیراعظم مودی کو خط لکھ کر موب لنچنگ کے واقعات پر قابو پانے کی اپیل کی تھی۔ خط لکھنے والوں میں کئی دانشوروں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے۔ان میں سومترا چودھری، اپرنا سین، کوشک سین اور انوپم رائے شامل ہیں۔


ہندوستان کے 61 نامی شخصیات کی جانب سے لکھے گئے خط میں ملک میں موب لنچنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیرا عظم مودی کو خط لکھنے والے دانشو روں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیاہے ہے جن لوگوں نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے وہ سیاست سے متاثر ہیں،ان کی اپنی کوئی آرا نہیں بلکہ یہ لوگ روپے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔
First published: Jul 26, 2019 01:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading