ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال میں کورونا وائرس متاثرین کے لئےخوشخبری، 62 فیصد مریض ہوئے صحتیاب

راجدھانی بھوپال میں جس تیزی سےکورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوکراسپتالوں سے اپنےگھرکو جا رہے ہیں، اس سےحکومت، انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی کوششوں کو بڑی تقویت مل رہی ہے۔

  • Share this:
بھوپال میں کورونا وائرس متاثرین کے لئےخوشخبری، 62 فیصد مریض ہوئے صحتیاب
بھوپال میں کورونا وائرس متاثرین کے لئے خوشخبری، 62 فیصد مریض ہوئے صحتیاب

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملےکو لےکرجہاں تشویش کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ وہیں راجدھانی بھوپال میں جس تیزی سےکورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوکراسپتالوں سے اپنےگھرکو جا رہے ہیں، اس سےحکومت، انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششوں کو بڑی تقویت مل رہی ہے۔ راجدھانی بھوپال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جہاں بڑھ کر755 ہوگئی ہے۔ وہیں دوسری جانب دیکھیں تو ان مریضوں میں سے اب تک 447 مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے اپنےگھروں کو جا چکے ہیں۔


بھوپال میں کورونا وائرس کے اب تک 30 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس طرح سے دیکھا جائے تو حکومت ،انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہےکہ راجدھانی بھوپال میں اب تک 62 فیصد کےقریب کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ وہیں مدھیہ پردیش کے اندور پرنظر ڈائیں تو اندور میں کورونا وائرس کے اب تک 47 فیصد مریض صحتیاب ہو چکےہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی صحتیابی، لاک ڈاؤن اور انتظامیہ کی مہم کو دیکھتے ہوئے اب حکومت نےکورونا وائرس کے خاتمہ کےلئے ہاٹ اسپاٹ والے علاقہ میں ٹوٹل ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔


بھوپال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جہاں بڑھ کر 755 ہوگئی ہے۔ اب تک 447 مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے اپنےگھروں کو جا چکے ہیں۔
بھوپال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جہاں بڑھ کر 755 ہوگئی ہے۔ اب تک 447 مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے اپنےگھروں کو جا چکے ہیں۔


مدھیہ پردیش کے وزیر صحت ڈاکٹر نورتم مشرا کہتے ہیں کہ بھوپال میں جس طرح سے کورونا وائرس کے مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر اسپتال سےگھروں کو جا رہے ہیں، اس سے حکومت کو حوصلہ ملا ہے۔ لاک ڈاؤن میں سختی کو برقرار رکھتے ہوئے ہاٹ اسپاٹ والے علاقہ میں ٹوٹل ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہےتاکہ اس وبائی بیماری کی چین کو توڑا جا سکے۔ اسی کے ساتھ مدھیہ پردیش کے مختلف اضَلاع میں آنے والے مزدوروں کی رہائش اور ان کے کھانے پینے کے انتظامات کےلئے سبھی کلکٹروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ واضح رہےکہ صوبہ میں اب تک دیڑھ لاکھ مزدوروں کی گھر واپسی ہو چکی ہے، جو رہ گئے ہیں ان کو لانےکا سلسلہ جاری ہے۔
First published: May 10, 2020 08:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading