ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

محمود مدنی کی کوششیں رنگ لائیں، تبلیغی جماعت کے 644 افراد کو دہلی سے تمل ناڈو بھیجا گیا

کوارنٹائن سینٹرس کی مشقتوں اور ناکردہ گناہوں کی لعنت و ملامت جھیل رہے تمل ناڈو کے تبلیغی جماعت سے وابستہ 644 جماعتی کو پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ ترچراپلی (تمل ناڈو) واپس بھیجا گیا۔

  • Share this:
محمود مدنی کی کوششیں رنگ لائیں، تبلیغی جماعت کے 644 افراد کو دہلی سے تمل ناڈو بھیجا گیا
تبلیغی جماعت کے 644 افراد کو دہلی سے تمل ناڈو بھیجا گیا۔

نئی دہلی: تبلیغی جماعت سے منسلک  تقریباً 700 افراد کو آج لمبی کوارنٹائن کی مدت کے بعد بالآخر تمل ناڈو بھیجا گیا۔ حال ہی میں دہلی حکومت نے اس سلسلے میں فیصلہ کرتے ہوئے تمام  تبلیغی افراد کو ان کے گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کیونکہ اس معاملے کو لے کر تنازعہ کھڑا ہونا شروع ہو گیا تھا اور معاملہ عدالت تک جا پہنچا تھا، اس سلسلے میں جمیعۃ علماء ہند (محمود مدنی گروپ) نے ان لوگوں کے گھر بھیجنے  میں مدد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوارنٹائن سینٹرس کی مشقتوں اور ناکردہ گناہوں کی لعنت و ملامت جھیل رہے تمل ناڈو کے تبلیغی جماعت سے وابستہ 644 جماعتی کو کل دوپہر تین بجے پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ ترچراپلی (تمل ناڈو) واپس بھیجا گیا۔


قابل ذکر ہے کہ مرکز تبلیغی جماعت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد دو ہزار سے زائد لوگوں کو وہاں سے نکال کر لایا گیا تھا، جو یا تو کوارنٹائن سینٹر س میں رکھے گئے یا اسپتال میں داخل کئے گئے۔ ڈیرھ ماہ بعد دہلی نے سرکار نے سبھی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی تھی کہ تبلیغی جماعت کے ممبران کو کوارنٹائن سینٹرس سے چھوڑیں، سرکار کی طرف سے اس آپریشن کی ذمہ داری نوڈل افسر سنیل بینوال نے ادا کی۔ ان 644 میں سے605 افراد دہلی میں محبوس تھے جبکہ 12 نوح، 8 سہارنپور، 10 سنبھل اور 9 بلند شہر میں تھے۔


تمل ناڈو کے تبلیغی جماعت سے وابستہ 644 جماعتی کو پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ تمل ناڈو واپس بھیجا گیا۔
تمل ناڈو کے تبلیغی جماعت سے وابستہ 644 جماعتی کو پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن سے خصوصی ٹرین کے ذریعہ تمل ناڈو واپس بھیجا گیا۔


جس وقت ان لوگوں کو اسٹیشن سے روانہ کیا جارہا تھا، وہاں جمعیۃ علماء ہند کے خدام وکارکنان اور جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوان ان کی خدمت کے لئے موجود تھے۔ جانے سے قبل تمل لوگوں نے ہاتھ اٹھاکر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کا شکریہ ادا کیا، جن کی کوششوں سے عید سے قبل ا ن کے لئے وطن جانا آسان ہو سکا۔ جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان سبھی جماعتی کارکنان کے لئے افطار، عشائیہ، سحری اور پانی کا مکمل نظم کیا گیا۔ جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوانوں نے سبھی سیٹوں پرکھانے کی چیزیں بالترتیب پہنچائی۔

جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان سبھی جماعتی کارکنان کے لئے افطار، عشائیہ، سحری اور پانی کا مکمل نظم کیا گیا۔
جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ان سبھی جماعتی کارکنان کے لئے افطار، عشائیہ، سحری اور پانی کا مکمل نظم کیا گیا۔


قبل ازیں ان سبھی جماعتی احباب کے لئے سفری اجازت نامہ، فوری سواری کاانتظام اور پولس انتظامیہ کے تعاون سے ان کو مختلف سینٹروں سے پرانی دہلی پہنچانے کا عمل بھی جمعیۃ کی ٹیم نے انجام دیا۔ اس کے لئے باضابطہ مولانا حکیم الدین قاسمی جمعیۃ کے احباب ایک دوسرے سے مسلسل رابطہ میں تھے اور ان کی نگرانی میں سبھی جماعتی احباب کو صبح 7 بجے امبیڈکر اسٹیڈیم جمع کیا گیا، وہاں کارروائی ہونے کے بعد ان کو پرانی دہلی لایا گیا۔ ٹرین اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ بعد تین بج کر 13 منٹ پر روانہ ہوئی، جو 28 گھنٹے کے سفر کے بعد چینئی ہوتے ترچراپلی (ترچی) پہنچے گی۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء تامل ناڈو کے ذمہ داران وکارکنان ان کا چنئی میں بھی استقبال کریں گے۔ جمعیۃ علماء تامل ناڈو کے جن لوگوں نے اس معاملے میں ہر طرح کی مدد کی ہے، ان میں مولانا منصور کاشفی، مولانا خطیب احمد سعید، حاجی حسن چنئی، ڈاکٹر امجد، مولانا عبدالحمید، حاجی نثار احمدکے نام قابل ذکر ہیں۔
First published: May 19, 2020 05:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading