ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ہندوستان نے دیا منہ توڑ جواب ، مار گرائے 2 کمانڈو سمیت 11 پاکستانی فوجی

Pakistan Ceasefire violations: سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں نے پاکستان کے 11 جوانوں کو مار گرایا ہے ۔ مارے گئے پاکستانی فوجیوں کی فہرست میں دو ایس ایس جی کمانڈوز بھی شامل ہیں ۔

  • Share this:
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ہندوستان نے دیا منہ توڑ جواب ، مار گرائے 2 کمانڈو سمیت 11 پاکستانی فوجی
جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ہندوستانی فوج نے دیا منہ توڑ جواب ، 7 پاکستانی جوانوں کو کیا ڈھیر

جموں و کشمیر کے کئی سیکٹروں میں جمعہ کو پاکستانی فوج کے ذریعہ کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ فوج کے ذرائع کے حوالے سے ملی جانکاری کے مطابق سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کے جوانوں نے پاکستان کے 11 جوانوں کو مار گرایا ہے ۔ مارے گئے پاکستانی فوجیوں کی فہرست میں دو تین ایس ایس جی کمانڈوز بھی شامل ہیں ۔ اس کارروائی کے دوران پاکستان کے دیگر 12 جوان زخمی بھی ہوئے ہیں ۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کی کارروائی میں پاکستانی فوج کا کافی نقصان ہوا ہے ۔ پاکستانی فوج کے بنکر ، ایندھن ڈمپ اور لانچ پیڈ بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔




بتادیں کہ پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں ایل او سی کے پاس چار سیکٹروں میں گولہ باری کی ۔ اس گولہ باری میں دو ہندوستانی جوان شہید ہوگئے اور تین شہریوں کی بھی موت ہوگئی ہے جبکہ ایک جوان زخمی بتائے جارہے ہیں ۔ افسران نے بتایا کہ سبھی سیکٹروں میں ہندوستان فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔


ہندوستانی فوج کے افسران کے مطابق بانڈی پورہ ضلع میں گریز سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔ اس کے کچھ ہی منٹوں کے بعد کپواڑہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں بھی گولہ باری کی گئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 13, 2020 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading