ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مہاراشٹر کے الہاس نگر میں افسوسناحادثہ ،5منزلہ عمارت مہندم،7افراد کی موت

یہ حادثہ جمعہ کی رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ چوتھی ، تیسری ، دوسری اور پہلی منزل کی چھت توڑتے ہوئے پانچویں منزل کا سلیب نیچے گر گیا۔ حادثے کے وقت بہت سے لوگ پانچویں منزل پر موجود تھے۔

  • Share this:
مہاراشٹر کے الہاس نگر میں افسوسناحادثہ ،5منزلہ عمارت مہندم،7افراد کی موت
الہاس ٹاؤن میں رہائشی عمارت کا سلیب گرنے (Ulhasnagar slab collapse)کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

الہاس نگر: جمعہ کی رات دیر گئے ممبئی کے تھانہ ضلع میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ الہاس ٹاؤن میں رہائشی عمارت کا سلیب گرنے (Ulhasnagar slab collapse)کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ مزید کئی لوگوں کے ملبہ میں پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ ابھی راحت اور امدادی کام جاری ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق پانچویں منزل کا سلیب اچانک گر گیا۔ حادثے کے بارے میں تھانہ میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے امدادی کارروائی کی جارہی ہے۔


یہ حادثہ جمعہ کی رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ چوتھی ، تیسری ، دوسری اور پہلی منزل کی چھت توڑتے ہوئے پانچویں منزل کا سلیب نیچے گر گیا۔ حادثے کے وقت بہت سے لوگ پانچویں منزل پر موجود تھے۔ یہ ر احت کی بعد ہے کہ کسی دوسرے فلورو پر لوگ نہیں تھے۔ اب تک 7 لاشوں کو نکلا گیاہے۔ اس عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔



کہا جا رہا ہے کہ 3-4 افراد پھنسے ہوئے ہوسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی تھانہ میونسپل کارپوریشن کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فائر بریگیڈ ٹیم کے ساتھ تھانہ میونسپل کارپوریشن کا ایک افسر جائے وقوع پر ہے۔ وہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ اس عمارت میں کل 29 فلیٹ ہیں۔ اب تک کی معلومات کے مطابق اس عمارت میں 26 کنبے رہتے تھے۔

یادرہے کہ حالیہ دنوں میں الہاس نگر میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے 15 مئی کو یہاں رہائشی عمارت کا چبوترہ گر گیا تھا۔ جس کی وجہ سے تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں 11 افراد کو بحفاظت بچایا گیا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: May 29, 2021 08:05 AM IST