ہوم » نیوز » وطن نامہ

گجرات میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کےدوران 7لوگوں کی موت

ڈبھوئی میں ہوٹل درشن کےباہرسیپٹک ٹینک میں پیش آیاواقعہ، کیس درج

  • Share this:
گجرات میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کےدوران 7لوگوں کی موت
گجرات میں سیپٹک ٹینک کی صفائی کےدوران 7لوگوں کی موت-(علامتی تصویر)۔

گجرات کے وسطی ضلع کے ڈبھوئی تعلقہ کے پھرتی کُئی گاؤں میں کل دیررات گٹر اوراس سے متصل کنوئیں کی صفائی کرنے اس میں اترے چار صفائی مزدوروں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس نے آج بتایا کہ مرنے والوں میں اس درشن ہوٹل کے تین اہلکار بھی تھے جس کے قریب یہ حادثہ ہوا۔ہوٹل مالک حسن عباس واقعہ کے ہوٹل میں تالا لگانے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔ مرنے والے مزدوروں میں ایک باپ بیٹا بھی شامل ہے۔


اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ ان کی موت گٹر لائن میں گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے یا یہ تمام ڈوبنے سے مرے ہیں۔ مرنے والوں کی شناخت ہتیش ہریجن (23) اور اس کے والد اشوک ہریجن (45)، مہیش ہریجن (25) اور مہیش پاٹن واڈيا (46)یہ چاروں مزدور قریبی تھواوي گاؤں کے رہائشی ہیں جبکہ ہوٹل کے تین اہلکاروں اجے وساوا (24)، رہائشی كادولي گاؤں ضلع بھروچ، وجئے چودھری (22) اور شهدیو وساوا (22) دونوں ضلع سورت کے عمرپدا تعلقہ کے ویلاوي گاؤں گاؤں رہائشی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے ہوٹل مالک کےخلاف کیس درج کرکے جانچ کا آغاز کردیاہے۔

First published: Jun 15, 2019 02:48 PM IST