آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں سڑک حادثہ۔7افراد ہلاک

آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی ماریڈوپلی۔چنتورگھاٹ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب سیاحوں کو لے جانے والی ٹورسٹ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا-

Oct 15, 2019 02:11 PM IST | Updated on: Oct 15, 2019 03:10 PM IST
آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں سڑک حادثہ۔7افراد ہلاک

آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں سڑک حادثہ۔10افراد ہلاک-(تصویر:نیوز18تلگو)-

آندھراپردیش کے مشرقی گوداوری ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کی ماریڈوپلی۔چنتورگھاٹ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب سیاحوں کو لے جانے والی ٹورسٹ بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا- جس کے نتیجہ میں یہ بس کھائی میں گر پڑی۔اس حادثہ میں بس میں سوار7افرادہلاک ہوگئے اور دیگر کئی زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثہ کا مقام دلخراش منظرپیش کررہا تھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کاموں کا آغاز کردیا۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے امکان ظاہرکیاہے کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیاہے۔

Loading...

Loading...