உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی میں 7 سالہ بچی کا اغوا اور آبروریزی، پولیس نے عصمت دری کے ملزم کوگرفتار کیا

    ممبئی میں 7 سالہ بچی کا اغوا، عصمت دری کے الزام میں ملزم گرفتار

    ممبئی کے آرے پولیس نے بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان کو سات سالہ بچی کے اغوا اور عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس لڑکی کو کرلا سے اغوا کیا اور اسے آرے کے جنگل میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔

    • Share this:
    ممبئی: ممبئی کے آرے پولیس اسٹیشن میں 7 سالہ بچی کی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ لڑکی کی ماں کے بیان کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 376 (3)، 376 (A) اور (B)، 363،364،324،323 اور پوسکو ایکٹ کے تحت  کیس درج کیا ہے۔ آرے پولیس نے بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان کو سات سالہ بچی کے اغوا اور عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اس لڑکی کو کرلا سے اغوا کیا اور اسے آرے کے جنگل میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ لڑکی کی چیخ سن کر مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسے 31 جولائی تک پولیس تحویل میں بھیج دیا۔ متاثرہ لڑکی کرلا کی ایک سات سالہ بچی ہے، جو اپنے گھر کے باہر سے لاپتہ ہو گئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی اپنے گھر کے باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اور لڑکی کی ماں گھر کے دروازے پر بیٹھی تھی۔ لڑکی کی ماں ملزم کوپہچانتی ہے، اسے کچھ دینے کے لئے گھر کے اندر گئی اور باہر آکر دیکھتی ہے تو بچی نہیں ہے، اس کے بعد بچی کی تلاش شروع ہو گئی۔

    آرے پولیس نے بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان کو سات سالہ بچی کے اغوا اور عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
    آرے پولیس نے بتایا کہ ایک 22 سالہ نوجوان کو سات سالہ بچی کے اغوا اور عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔


    یہی نہیں گھر والوں کے ساتھ  پڑوسی بھی لڑکی کو ڈھونڈنے میں لگ گئے، لیکن اس کا کوئی پتہ نہیں چلا۔ گھر کے لوگ قریبی پولیس اسٹیشن پہنچے اور لڑکی کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ اس دوران پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم لڑکی کو آرے کالونی کے پکنک پوائنٹ جنگل میں لے گیا ہے، جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور لڑ کی نے چیخنا شروع کر دیا۔ اس کی آواز سن کرمقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم گورے گاؤں کے سنتوش نگر علاقہ کا رہائشی ہے اور وہ منشیات کا عادی ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: