ہوم » نیوز » وطن نامہ

ملک بھر کے مدارس میں جوش و خروش سے منایا گیا 70 واں یوم جمہوریہ

مدارس اسلامیہ نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے گیت گائے

  • Share this:
ملک بھر کے مدارس میں جوش و خروش سے منایا گیا  70 واں یوم جمہوریہ
مدارس اسلامیہ نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے گیت گائے

دہلی، ممبئی، لکھنئو، میرٹھ ، احمد آباد اور ملک کے مختلف شہروں کے دینی مدارس  میں 70ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگے کو سلامی کے ساتھ ملک میں امن و سکون اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر ملک کی آزادی میں علما اور مدارس کے رول سے طلبا کو واقف بھی کرایا گیا۔


جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر آج دیوبند میں بھی مختلف مدارس میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ دار العلوم دیوبند میں ترنگا پھہرا کر یوم جمہوریہ کی خوشی ظاہر کی گئی۔ وہیں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے یوم جمہوریہ کے جشن کی ضرورت  اور ملک کے آئین کی اہمیت بیان کی۔


ملک کی دیگر دینی درس گاہوں کی طرح مہاراشٹر کے امراوتی کے جامعہ بستان فاطمہ  لڑکیوں کے عربی مدرسہ میں بھی بڑے جوش وخروش کے ساتھ ستر واں  یوم جمہوریہ منایا گیا۔


علاوہ ازیں میرٹھ کے مختلف اسکول کالجوں اور مدرسوں میں جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔ پرچم کشائی کی رسم کے بعد جلسے میں موجود علماء حضرات اور مختلف مذاہب کے رہنماؤں  نے اس دن کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے آپسی اتحاد کو فروغ دینے کا پیغام دیا۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر جمعیت علماء ہند احمد آباد کی جانب سے درياپور علاقے میں پرچم کشائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  جس میں علاقے کے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ ہی ساتھ علاقہ میں رہنے والے مسلم برادری کے لوگ اور جمعیت علماء ہند گجرات کے کارکنا بڑی تعداد میں موجود رہے۔

لکھنئو اور قرب وجوار کے اسلامک مدارس اور مکاتب میں جشن جمہوریہ کی خوشیاں دیکھنے کے لائق تھیں۔ دا ر العلوم فرنگی محل میں بچوں نے ترنگے کے پینٹنگ مقابلے میں بھی حصہ لیا۔

ممبئی کے مدارس اسلامیہ نے بھی جوش و خروش سے یوم جمہوریہ منایا گیا ۔ یوم جمہوریہ کی مناسبت سے مدارس اسلامیہ نے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا اس موقع پر طلبہ و طالبات نے حب الوطنی کے گیت گائے ۔
First published: Jan 26, 2019 07:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading