உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Independence Day: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے کہا- آج بھی سینہ چھلنی کرتا ہے تقسیم کا درد

    Independence Day: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے کہا- آج بھی سینہ چھلنی کرتا ہے تقسیم کا درد

    Independence Day: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے کہا- آج بھی سینہ چھلنی کرتا ہے تقسیم کا درد

    Independence Day 75th Anniversary: 75 ویں یوم آزادی کے خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے ملک کے باشندوں کو جشن جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    • Share this:

      نئی دہلی: ملک آج یوم آزادی (Independence Day) کی 75 ویں سالگرہ (75th Anniversary) کا جشن منا رہا ہے۔ اس سال آزادی کے اس جشن کو ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ پورے ملک میں آزادی کے جشن کو منانے کی تیاریاں زوروشور سے کی گئی ہے۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے قومی پرچم ترنگا لہرائیں گے اور قوم کو خطاب کریں گے۔ ایسا پہلی بار ہوگا، جب آزادی کے جشن کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے دو ایم آئی-17 1 وی ہیلی کاپٹر تقریب مقامات کے اوپر پھول برسائیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے مارچ 2021 میں گجرات کے احمد آباد کے سابرمتی آشرم سے ’آزادی کا امرت مہوتسو (Azadi ka Amrit Mahotsav) شروع کیا تھا۔ یہ تقریب 15 اگست، 2023 تک جاری رہے گی۔


      وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ہم آزادی کا جشن مناتے ہیں، لیکن تقسیم کا درد آج بھی ہندوستان کے سینے کو چھلنی کرتا ہے۔ یہ گزشتہ شتابدی کی سب سے بڑا المیہ میں سے ایک ہے۔ کل ہی ملک نے جذباتی فیصلہ لیا ہے۔ اب سے 14 اگست کو Partition Horrors Remembrance Day کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، آئیے تالی بجاکر اولمپک فاتحین کی حوصلہ افزائی کریں۔ ملک کے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پورے ملک کا ہی وقار نہیں بڑھایا ہے بلکہ آنے والے نوجوانوں کے لئے ’مارگ درشن‘ بھی طے کیا ہے۔




      آج پورا ملک یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے۔ 75 ویں یوم آزادی کے خاص موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی نے ٹوئٹ کرکے ملک کے باشندوں کو جشن جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ وہیں دوسری طرف 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی میں سیکورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں۔ جگہ جگہ گاڑیوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ جبکہ لال قلعہ کے قرب وجوار کے راستوں کا بند کر دیا گیا ہے۔





      یوم آزادی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے کہا کہ پہلے ہم اس پروگرام کو ٹی وی پر دیکھتے تھے اور اب میں خود وہاں جا رہا ہوں۔ یہ ایک نیا تجربہ ہے۔ ہم نے اتنے لمبے وقت تک انفرادی کھیلوں میں گولڈ میڈل نہیں جیتا تھا۔ مجھے اچھا لگا کہ ملک کو میری وجہ سے فخر محسوس ہوا۔





      ملک آج آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک کے چپے چپے میں زبردست سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جموں وکشمیر سے لے کر کیرلا تک احتیاط برتی جارہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: