اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے چھوٹیں گے پسینے: ایئر فورس کو آج ملیں گے 8 اپاچے ہیلی کاپٹر، پاک سرحد پر کئے جائیں گے تعینات 

    اپاچے ہیلی کاپٹر بیڑے میں ہوگا شامل۔(تصویر:آئی اے ایف)۔

    اپاچے ہیلی کاپٹر بیڑے میں ہوگا شامل۔(تصویر:آئی اے ایف)۔

    آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان۔پاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران امریکہ میں بنے 8 اپاچے اے ایچ۔64 ای (بوئنگ اے ایچ 64 اپاچے ) جنگی ہیلی کاپٹروں کو منگل کو پٹھان کوٹ ایئر بیس میں آئی اے ایف میں شامل کیا جائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان۔پاکستان کے درمیانبڑھتی کشیدگی کے دوران امریکہ میں بنے 8 اپاچے اے ایچ۔64 ای (بوئنگ اے ایچ 64 اپاچے )  جنگی ہیلی کاپٹروں کو منگل کو پٹھان کوٹ ایئر بیس میں آئی اے ایف میں شامل کیا جائے گا۔ ہندوستانی فضائیہ کی جنگی صلاحیت بڑھانے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔ اپاچے اے ایچ۔64 ای دنیا کس سب سے اعلی درجے کی صلاحیت رکھنے والا جنگی ہیلی کاپٹر ہے۔ حال ہی میں امریکی فوج اس کا استعمال کر رہی ہے۔
      فضائیہ کے بیڑے میں  اپاچے کے 8 ہیلی کاپٹروں کے شامل ہونے سے اس کی طاقت اور بڑھ جائے گی۔ پٹھان کوٹ ایئر بیس میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دنھووا کی موجودگی میں یہ ہیلی کاپٹر فضائیہ میں شامل کئے جائیں گے۔ ہندستان حکومت نے ہتھیار بنانے والی امریکی کمپنی بوئنگ کے ساتھ 4168 کروڑ روپئے میں 22 اپاچے ہیلی کاپٹر خریدنے کا سودہ کیا تھا۔ 2020 تک ہندوستان کو سارے 22 اپاچے ہیلی کاپٹر مل جائیں گے۔

      پٹھان کوٹ ایئر بیس پراپاچے ہیلی کاپٹر تعینات کرنا حکمت عملی کا حصہ
      پٹھان کوٹ ایئر بیس پاکستان سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہند۔پاک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب اپاچے کو پٹھان کوٹ ایئر بیس پر تعینات کیا جانا حکمت عملی کا حصہ مانا جارہا ہے۔ اس لئے یہ فیصلہ پٹھان کوٹ ایئر بیس کی اہمیت کے مد نظر لیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اپاچے دنیامیں سب سے زیادہ صلاحیتیں رکھنے والے جنگی ہیلی کاپٹروں میں سے ایک ہے۔ مختلف صلاحیتوں سے لیس اپاچے اے ایچ۔64 ای ہیلی کاپٹرسے چینی سرحدوں کو بھی کور کرنا پہلے کے مقابلےآسان ہو جائے گا۔
      خاص بات یہ ہے کہ ونگ کمانڈر ابھینندن ایک مرتبہ پھر اکیلے اڑان بھریں گے۔ پٹھان کوٹ میں تعینات اپاچے کے اسکوارڈن کمانڈر گروپ کیپٹن ایم شائیلو ہوں گے۔
      ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا ہوں گے تقریب کے خاص  مہمان
      ایئر چیف مارشل بی ایس دھنووا پٹھان کوٹ ایئر فورس اسٹیشن میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے مہمان خصوصی  ہوں  گے ۔ فضائیہ کے ایک سینئر افسر کے مطابق 8"اپچے جنگی ہیلی کاپٹر آئی ایے ایف میں شامل کیاجارہاہے۔ جو فضائیہ کی جنگی طاقت کو بڑھائیں گے"۔ 4168 کروڑ روپئے کے سودے کے تقریبا 4 سال بعد 'ہنڈن ایئر بیس' میں ہندوستانی فضائیہ کو اپاچے ہیلی کاپٹروں کے پہلے بیچ کی سپلائی کی گئی تھی۔ ،
      اپاچے۔64 ای کی یہ ہیں خوبیاں
      اس طیارے کو امریکی فوج میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔
      اپاچے دنیا بھر میں ملٹی رول کانبیٹ ہیلی کاپٹر کے طور پر جانا جاتا ہے۔
      اپاچے کو اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ یہ دشمن کی سرحد میں گھس کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
      دنیا بھر میں اب تک 2،100 اپاچے ہیلی کاپٹروں کی سپلائی کی گئی ہے۔
      First published: