ہوم » نیوز » وطن نامہ

آکولہ میں 8 کورونا پازیٹیو مریضوں کی رپورٹ آئی نگیٹیو ، 7 کا تبلیغی جماعت سے ہے تعلق

آکولہ ضلع میں اب تک تین سو نو افراد کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں ، جن میں 285 افراد کی رپورٹ آچکی ہے ۔ ابھی تک چودہ افراد پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔ ان سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

  • Share this:
آکولہ میں 8 کورونا پازیٹیو مریضوں کی رپورٹ آئی نگیٹیو ، 7 کا تبلیغی جماعت سے ہے تعلق
وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق 10 سال تک یہ سبھی 2200 غیر ملکی شہری ہندوستان نہیں آسکیں گے۔ فائل فوٹو

آکولہ میں کورونا پازیٹیو مریضوں سے آٹھ مریضوں نے ہفتہ بھر کے انتظار کے بعد راحت کی سانس لی ہے ۔ ان لوگوں کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ۔ ان آٹھ افراد میں سے سات کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ، جس کو لے کر ضلع میں کچھ حد تک عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھنے کو ملی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان آٹھ مریضوں میں ضلع میں سب سے پہلا کورونا پازیٹیو ہونے والا شخص بھی شامل ہے۔ آکولہ ضلع کلیکٹرجتیندر پاپلکر نے کہا کہ آج جو 33 رپورٹس ملی ہیں ، وہ نگیٹیو آئی ہیں ۔ ضلع کا پہلا کورونا  پازیٹیو مریض کی سات دنوں بعد نگیٹیو رپورٹ آئی ہے ، جس سے پتہ چلتا ہے کہ علاج جلد ہوسکتا ہے ۔


کورونا پازیٹیو سے نگیٹیو رپورٹ آنے والوں میں پاتور شہر کے  جو سات افراد ہیں ، ان  کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ امراوتی ضلع میں تبلیغی جماعت کے جوڑ میں شامل ہوئے تھے ، جس میں مبینہ طور کچھ افراد دہلی نظام الدین سے آئے تھے ۔ انتظامیہ کو اطلاع ملنے کے بعد انھیں کوارنٹائن کیا گیا تھا ۔ رپورٹ میں انہیں کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا تھا ۔ وہیں دیگر ایک شخص کا تعلق آکولہ ضلع کے بید پورہ علاقہ سے ہے ۔ یہ وہی شخص ہے ، جو ضلع میں سب سے پہلا کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا ۔


آکولہ میں 8 کرونا پازیٹیو مریضوں کی رپورٹ آئی نگیٹیو ، 7 کا تبلیغی جماعت سے ہے تعلق


ابتدائی تمام ہی پازیٹیو کیسوں کی تازہ رپورٹ نگیٹیو آنے سے ضلع کلیکٹر نے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا کو لے کر ڈریں نہیں ۔ آکولہ ضلع کلیکٹرجتیندر پاپلکر نے کہا میری ضلع کی عوام سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو سردی، کھانسی  یا بخار محسوس ہو تا ہے ، تو اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں یا سرکاری اسپتال میں داخل ہوں ۔

واضح رہے کہ آکولہ ضلع میں اب تک تین سو نو افراد کے نمونے جانچ کیلئے  بھیجے گئے  ہیں ، جن میں 285 افراد کی رپورٹ آچکی ہے ۔ ابھی تک چودہ افراد پازیٹیو پائے گئے  ہیں ۔ ان سے دو افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ تاہم بچے ہوئے چار افراد کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔
First published: Apr 16, 2020 08:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading