உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM مودی نے کہا : 130 کروڑ باشندگان وطن کا کنبہ میرے لئے سب کچھ، یہ زندگی بھی آپ کی ہے

    PM مودی نے کہا : 130 کروڑ باشندگان وطن کا کنبہ میرے لئے سب کچھ، یہ زندگی بھی آپ کی ہے

    PM مودی نے کہا : 130 کروڑ باشندگان وطن کا کنبہ میرے لئے سب کچھ، یہ زندگی بھی آپ کی ہے

    Garib Kalyan Sammelan : وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2014 سے پہلے اخبار کی سرخیاں لوٹ اور کھسوٹ، بدعنوانی ، گھوٹالے ، بھائی بھتیجہ واد ، افسر شاہی ، اٹکی لٹکی اور پھٹکی اسکیموں کی ہوتی تھیں اور آج سرکار کی اسکیموں کی ہوتی ہے ، جن سے کئی لوگوں کی زندگی بہتر ہوگئی ۔

    • Share this:
      شملہ : مودی سرکار کے آٹھ سال پورے ہونے کے موقع پر شملہ میں بی جے پی کے ذریعہ منعقدہ غریب کلیان سمیلن میں وزیر اعظم مودی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2014 سے پہلے اخبار کی سرخیاں لوٹ اور کھسوٹ، بدعنوانی ، گھوٹالے ، بھائی بھتیجہ واد ، افسر شاہی ، اٹکی لٹکی اور پھٹکی اسکیموں کی ہوتی تھیں اور آج سرکار کی اسکیموں کی ہوتی ہے ، جن سے کئی لوگوں کی زندگی بہتر ہوگئی ۔  انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں ، ورلڈ بینک میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کی بحث ہوتی ہے ، اب ملک کی سرکار ماں باپ نہیں بلکہ سرکار سیوک ہے ۔ سرکار زندگی میں دخل دینے کیلئے نہیں ، زندگی کو آسان بنانے کیلئے کام کررہی ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کلگام کے ہائی اسکول میں دہشت گردوں نے خاتون ٹیچر کا گولی مار کر قتل کیا


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک فیملی کے رکن ہونے کے ناطے ، اہل خانہ کی امیدوں اور امنگوں سے جڑنا ، 130 کروڑ لوگوں کا کنبہ یہ ہی سب کچھ میری زندگی میں ہے ۔ آپ ہی سب کچھ میری زندگی میں ہیں اور یہ زندگی آپ ہی کیلئے ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : ویسٹ نیل وائرس سے کیرالہ کے ایک شخص کی موت، مچھروں سے پھیلنےوالی بیماری، کیاہےآخر؟


      انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کی سرکار نے بدعنوانی کو سسٹم کا ضروری حصہ مان لیا تھا۔ تب کی سرکار بدعنوانی سے لڑنے کی بجائے اس کے آگے گھٹنے ٹیک چکی تھی ، تب ملک دیکھ رہا تھا کہ اسکیموں کا پیسہ ضرورتمندوں تک پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیا جاتا ہے ، لیکن آج جن دھن کھاتوں سے ملنے والے فائدوں کی بحث ہورہی ہے ۔

      وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ کورونا دور میں جن بچوں نے اپنے والدین کو کھودیا تھا، ایسے بچوں کا ذمہ سنبھالنے کا موقع مجھے ملا ہے ۔ ایسے ہزاروں بچوں کی دیکھ بھال کا فیصلہ ہماری سرکار نے کیا ، کل انہیں میں نے کچھ پیسے بھی چیک کے ذریعہ سے بھیج دئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: