ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ریلوے کا بڑا اعلان ، 12 ستمبر سے چلیں گی 80 نئی پیسنجر ٹرینیں ، اس دن سے شروع ہوگی بکنگ

12 ستمبر سے 80 نئی اسپیشل ٹرینیں شروع (80 new special trains to start from Sept 12) کی جائیں گی ۔ ان کے لئے بکنگ 10 ستمبر سے شروع ہوگی ۔

  • Share this:
ریلوے کا بڑا اعلان ، 12 ستمبر سے چلیں گی 80 نئی پیسنجر ٹرینیں ، اس دن سے شروع ہوگی بکنگ
ریلوے کا بڑا اعلان ، 12 ستمبر سے چلیں گی 80 نئی پیسنجر ٹرینیں ، اس دن سے شروع ہوگی بکنگ

indi12 ستمبر سے 80 نئی اسپیشل ٹرینیں شروع  (80 new special trains to start from Sept 12) کی جائیں گی ۔ ان کے لئے بکنگ 10 ستمبر سے شروع ہوگی ۔ ریلوے بورڈ چیئرمین وی کے یادو  (Indian Railway Board Chairman VK Yadav)  نے بتایا کہ ان ٹرینوں کو پہلے سے چل رہی 230 ٹرینوں کے علاوہ چلایا جائے گا ۔ آپ کو بتادیں کہ وزارت ریلوے نے پہلے کئی شرمک اسپیشل ٹرینیں چلائی تھیں اور اس کے بعد اسپیشل ٹرین خدمات کی شروعات کی تھی ۔ کورونا وبا کی وجہ سے فی الحال سبھی ٹرینیں بند ہیں اور صرف 230 اسپیشل ٹرینیں ہی چلائی جارہی ہیں ۔


ریلوے بورڈ کے چیئرمین کے مطابق اسپیشل ٹرینوں کے آمدورفت کی نگرانی کی جائے گی اور جہاں بھی ٹرین کی مانگ زیادہ ہوگی یا ویٹنگ لسٹ طویل ہوگی ، وہاں کلون ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ امتحانات کیلئے یا ایسے ہی کسی مقصد کیلئے ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اپیل کئے جانے پر ٹرینوں کو چلایا جائے گا ۔



ریلوے نے اسٹیشن کیمپس میں سفر کے دوران بھی فیس ماسک پہننا لازمی کردیا ہے ۔ اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ سے گزرنے کیلئے سبھی مسافروں کو کم سے کم 90 منٹ پہلے اسٹیشن پر پہنچنا ہوگا ۔

جن لوگوں میں کورونا کی کوئی علامت نہیں نظر آئے گی ، انہیں ہی ریلوے محکمہ اسپیشل ٹرین میں سفر کرنے کی اجازت دے گا ۔ اس کے علاوہ سبھی کو سماجی فاصلہ کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ مسافروں کو اپنے موبائل پر آروگیہ سیتو ایپ بھی انسٹال کرنا ہوگا ۔ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ہندوستانی ریلوے مسافروں کو تکیہ ، کمبل اور پردے جیسی چیزیں دستیاب نہیں کرا رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 05:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading