جبل پور: مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے جبل پور (Jabalpur) کے گڑھا تھانہ میں 80 سال کے بزرگ نے 65 سال کی بزرگ خاتون کے ساتھ آبروریزی (Rape) کی ہے۔ پولیس نے آبروریزی کی مختلف دفعات میں جرم درج کرکے ملزم بزرگ کی تلاش شروع کردی ہے۔ جانکاری کے مطابق، ناگپور کے امراوتی کی رہنے والے 65 سال کی بزرگ کچھ سالوں سے گڑھا علاقے میں کرائے پر مکان لے کر رہ رہی ہے۔ کچھ ماہ پہلے اس کی پہچان ایک بزرگ سے ہوگئی۔ اس کے بعد بزرگ اکثر اس کے گھر آنے جانے لگا۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ گھر آنے جانے کے دوران بزرگ نے اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات بنائے۔
اس کے بعد بزرگ کبھی بھی اس کے گھر پہنچ جاتا ہے اور زبردستی آبرویزی کرکے چلا جاتا تھا۔ جب اس کے استحصال سے بزرگ خاتون تنگ آگئی تو اس نے دیر رات پولیس تھانے پہنچ کر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔
پولیس فرار ملزم کی کر رہی ہے تلاش
متاثرہ بزرگ کی بات سن کر پہلے تو پولیس بھی حیران رہ گئی، لیکن معاملہ بزرگ خاتون سے متعلق تھا۔ اس لئے پولیس نے سنجیدگی دکھاتے ہوئے فوراً ایف آئی آر درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ ملزم بزرگ کا نام جوالا سنگھ بتایا جا رہا ہے، جو پسنہاری مڑھیا کے پاس رہتا ہے۔ ملزم نے پہلے بڑھاپے میں سہارا بننے کی ہمدردی دکھا کر جان پہچان بڑھائی اور اس کے گھر آنا جانا شروع کیا۔ اسی دوران خاتون کو اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ فی الحال آبروریزی کا ملزم جوالا سنگھ فرار ہے اور اس کی تلاش کے لئے پولیس کی کئی ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔
باندہ میں رشتے کی عصمت پامال، سگے بھائی نے ہی بہن کو بنایا ہوس کا شکار
دموہ میں بڑی واردات
دوسری جانب، ایم پی دموہ میں ایک نابالغ ماں نے اپنے 40 دن کے بچے کی رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم ماں بچے کو لے کر خود اسپتال پہنچی۔ ڈاکٹروں کو شک ہوا تو پولیس کو بلاکر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پی ایم رپورٹ سے پتہ چلا کہ بچے کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ماں سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنا گناہ قبول کرلیا۔ اس کے بعد پولیس نے نابالغ کو جویلائن ہوم بھیج دیا گیا۔ 15 سال کی نابالغ آبروریزی کے بعد حاملہ ہوگئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔