ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

85 سالہ بزرگ خاتون نے دی کورونا کو مات، موت سے لڑ کر جیتی زندگی کی جنگ

ٹسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد 85 برس کی بزرگ خاتون بلقیس بانو کو کورونا وارڈ میں بهرتی کیا گیا۔ بلقیس بانو کے اہل خانہ اور محلہ والوں نے بھی ان کے صحتیاب ہوکر واپس لوٹنے کی اُمید چھوڑ دی تھی۔

  • Share this:
85 سالہ بزرگ خاتون نے دی کورونا کو مات، موت سے لڑ کر جیتی زندگی کی جنگ
بزرگ خاتون نے دی کورونا کو مات، موت سے لڑ کر جیتی زندگی کی جنگ

میرٹھ: اترپردیش کے میرٹھ میں کورونا کے قہر نے اب تک 17 متاثرین کی جان لے لی ہے، لیکن اسی دوران ایک راحت والی خبر یہ ہے کہ 85 برس کی ایک خاتون نے کورونا وائرس کو مات دے کر زندگی کی جنگ جیت لی ہے۔ جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں میرٹھ کے تھانہ صدر بازار علاقے کی رہنے والی بزرگ خاتون بلقیس بانو کی، جن کو کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے میڈیکل میں داخل کرایا گیا تھا جہاں بلقیس بانو کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو پوزیٹو آیا تھا۔


ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد 85 برس کی اس بزرگ خاتون کو میڈیکل کے کورونا وارڈ میں بهرتی کیا گیا۔ اس دوران کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے اور ہونے والی اموات کو دیکھتے ہوئے بلقیس بانو کے اہل خانہ اور محلہ والوں نے بھی ان کے صحتیاب ہوکر واپس لوٹنے کی اُمید چھوڑ دی تھی، لیکن بلقیس بانو نے اپنے ہمت اور حوصلے سے کورونا کے خلاف زندگی کی جنگ جیت لی۔ آج گھر واپس پہنچنے پر محلہ والوں نے بلقیس بانو کا استقبال کیا۔


85 برس کیبلقیس بانو  نے کورونا وائرس کو مات دے کر زندگی کی جنگ جیت لی ہے۔
85 برس کیبلقیس بانو  نے کورونا وائرس کو مات دے کر زندگی کی جنگ جیت لی ہے۔


بلقیس بانو سے حوصلے اور جذبے سے ہر کوئی متاثر ہے کیونکہ اب تک جہاں کورونا متاثرین میں موت کا شکار ہونے والے زیادہ تر مریضوں کی عمر 50 برس سے اوپر رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بزرگ اور دیگر بیماریوں سے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایسے افراد کورونا انفیکشن کے حملے سے تاب نہ لاتے ہوئے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ خاص طور میرٹھ میں اب تک جتنے بھی معاملے سامنے آئے ہیں، ان میں ایسے مریض موت کا شکار ہوئے جو یہ تو پہلے سے کسی بیماری کا شکار تھے یا جن کی عمر زیادہ تھی، لیکن بلقیس بانو نے اپنے حوصلے اور جذبے سے کورونا جیسی مہلک بیماری کو شکست دے کر دوسرے مریضوں کے لئے اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ پیدا کیا ہے۔
First published: May 14, 2020 08:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading