حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) نے ایک اور کامیابی حاصل کی ہے۔ سنٹر کی تیاری کردہ 9 مختصر دستاویزی فلمیں آن لائن کلچرل سنیما فیسٹیول 2021 جسے یونیسکو، دہلی آفس کا تعاون حاصل ہے کے لئے منتخب ہوئیں۔ فیسٹیول 17 جولائی 2021 کو شروع ہوگا، جس میں 100 سے زائد ممالک کی فلمیں پیش کی جارہی ہیں۔
یونیورسٹی کی منتخب فلموں میں ارسطو، اسٹیفن ہاکنز، ڈاکٹر سی وی رامن، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام، نوائے سروش مرزا غالب، الظہراوی، اے ٹریبیوٹ ٹو پروفیسر یشپال، سر آئزک نیوٹن اور پروفیسر یو آر راو شامل ہیں۔ ان فلموں کو جملہ 44 فلموں میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ رضوان احمد، ڈائریکٹر سنٹر نے کہا کہ میڈیا سینٹرکی فلموں کو عالمی سطح پر ایک بہت بڑی پہچان ملی ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج نے اس کامیابی پر رضوان احمد اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
آئی ایم سی مانو چینل کے صارفین کی تعداد 50 ہزار سے متجاوزحیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی ایک انوکھی پہل کے طور پر اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اردو میں مستقل طور پر تعلیمی مواد فراہم کررہا ہے۔ چینل (https://www.youtube.com/c/IMCMANUU/featured) کی مقبولیت کا اندازہ اس کے صارفین (سبکرائبرس) کی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے، جو اب 50 ہزار کے ہندسے کو پار کر چکی ہے۔
رضوان احمد، ڈائریکٹر، آئی ایم سی نے تمام صارفین کا شکریہ ادا کیا۔ یو ٹیوب چینل نہ صرف اردو میں اعلی تعلیمی مواد کا حامل ہے بلکہ اردو زبان و ثقافت پر بھی نہایت کمیاب دستاویزی فلمیں اور آڈیو ویژول مواد یہاں دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ یونیورسٹیوں کے اہم پروگرامس بشمول کانفرنس، سیمینار اور ورکشاپ، آئی ایم سی مانو یوٹیوب چینل پر براہ راست ویب کاسٹ کئے جاتے ہیں، جو مستقبل کے لئے تعلیمی مواد کا ایک بہت اہم ذخیرہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔