ہوم » نیوز » وطن نامہ

ٹک ٹاک پر چھا گیا دھنباد کا لڑکا، ہالی ووڈ کے اس وائرل گانے کے ویڈیو کو 90 لاکھ لوگوں نے دیکھا

جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے بلیاپور بلاک میں واقع کسماٹانڑ قصبہ کے بھائی ۔ بہن نے اب تک اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور شیئرکیا ہے۔ کسماٹاڑ کے بھائی ۔ بہن اب اس ویڈیو سے ٹک ٹاک کے اسٹار بن گئے ہیں۔

  • Share this:
ٹک ٹاک پر چھا گیا دھنباد کا لڑکا، ہالی ووڈ کے اس وائرل گانے کے ویڈیو کو 90 لاکھ لوگوں نے دیکھا
ٹک ٹاک پر چھا گیا جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کا لڑکا

رانچی: کہا جاتا ہے کہ کوئی کام جوش و جذبہ سے کیا جائے تو پوری کائنات کامیابی میں ساتھ دیتی ہے۔ جھارکھنڈ کے دھنباد ضلع کے بلیاپور بلاک میں واقع کسماٹانڑ قصبہ کے بھائی ۔ بہن نے اسے ثابت کر کے دکھایا ہے۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنایا ہے، جسے اب تک تقریباً ایک کروڑ لوگوں نے دیکھا ہے۔ 12 لاکھ سے زائد لوگ انکے فالورز بن چکے ہیں۔


دراصل ان دنوں ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر 'پیار ہمارا امر رہے گا ' گیت پر بنا ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں ایک نوجوان اور ایک خاتون پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ جو بھی اس ویڈیو کو دیکھتا ہے قائل ہو جاتا ہے۔ لائک اور شیئرکا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا اور شیئرکیا ہے۔ کسماٹاڑ کے بھائی ۔ بہن اب اس ویڈیو سے ٹک ٹاک کے اسٹار بن گئے ہیں۔


کسماٹاڑ کے بھائی ۔ بہن اب اس ویڈیو سے ٹک ٹاک کے اسٹار بن گئے ہیں۔
کسماٹاڑ کے بھائی ۔ بہن اب اس ویڈیو سے ٹک ٹاک کے اسٹار بن گئے ہیں۔


١٢ لاکھ سے زائد ہیں فالورز

ان دونوں نے اب تک کئی ویڈیوز بنائے ہیں، جنہیں اب تک ٢٨٢ لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ان کے ١٢ لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔ سناتن اور اس کی بہن ساوتری کےگھر کی مالی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس لئے سناتن کو چھوٹا موٹا کام کرنا پڑتا ہے۔ سناتن کہتا ہے کہ اسے بچپن سے ہی ڈانس کا شوق ہے۔ اسنے اپنی اس صلاحیت کو ابھارنے کے لئے ڈانس کلاس جوائن کیا تھا، لیکن مالی حالت ابتر ہونے کی وجہ سے اسے کلاس چھوڑنا پڑا۔ سناتن کہتا ہے کہ اس کے باوجود اس نے ڈانس کی پریکٹس گھر پر جاری رکھی۔

پہلے ہنستے تھے گاؤں والے اب ہیں حیرت زدہ
سناتن نے سب سے پہلے یو ٹیوب پر اپنا ویڈیو اپلوڈ کرنا شروع کیا۔ پھر ٹک ٹاک پر ڈالنا شروع کیا۔ بھائی بہن مل کر ویڈیو بناتے ہیں۔ بہن ساوتری پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر ہے۔ پہلے ان دونوں کو ایسا کرتے دیکھ کرگاؤں والے ہنستے تھے، لیکن اب سبھی ان کی پذیرائی کرتے ہیں۔ ان کے والد کسان ہیں۔ کسانی سے بمشکل گھر چلتا ہے، لیکن بیٹے کے جنون کو دیکھتے ہوئے اس کے والد نے سناتن کو اسمارٹ فون خرید کر دیا۔ آج اس کے والدین سناتن اور ساوتری پر ناز کرتے ہیں۔
First published: Jun 01, 2020 06:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading