ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شرمناک ! کوئمبٹور میں 6 لوگوں نے دوست کے سامنے ہی نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی ، ویڈیو بھی بنایا

پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمین کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہے ۔

  • Share this:
شرمناک ! کوئمبٹور میں 6 لوگوں نے دوست کے سامنے ہی نابالغ لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی ، ویڈیو بھی بنایا
علامتی تصویر

پولیس کے مطابق کوئمبٹور کے ایشوریہ نگر کے ایک پارک سے رات 8 بجے بارہویں جماعت میں پڑھنے والی ایک لڑکی اپنے دوست کے ساتھ باہر آرہی تھی ۔ اسی دوران چھ لوگوں نے ان کا راستہ روک لیا ۔ اس کے بعد انہوں نے لڑکی کے 19 سالہ دوست کی پٹائی شروع کردی اور پھر لڑکے اور لڑکی کو پارک سے باہر ایک سنسان جگہ پر لے گئے اور انہوں نے دوست کے سامنے ہی لڑکی کی اجتماعی آبروریزی کی اور اس کا ویڈیو بھی بنایا ۔ پولیس کے مطابق ان لوگوں نے لڑکے کے کپڑے بھی اتار دئے اور اس کا بھی ویڈیو بنایا ۔


اس کے بعد لڑکی اپنے گھر گئی اور اس نے اپنی ماں کو اس پوری واردات کی جانکاری دی ۔ ملزمین پر پاکسو ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعہ 354 اور 506 ( دو ) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ جانچ کے دوران چار ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ آر ایس پورم پولیس اسٹیشن میں اس واقعہ کی رپورٹ درج کی گئی ہے ۔


ہفتہ کو پولیس نے اس واقعہ کے چار ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمین کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہے ۔ گرفتاری کے بعد ملزمین کو خاتون عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ پولیس اب دو ملزمین کی تلاش کررہی ہے ۔ پولیس کے مطابق یہی دونون آبروریزی کے اہم ملزمین ہیں ۔


خیال رہے کہ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے درمیان حیدرآباد اور رانچی کی وارداتوں کی وجہ سے ملک بھر میں غصہ ہے ۔ گزشتہ کچھ ہی دنوں میں حیوانیت سے بھری ان وارداتوں کی وجہ سے لوگوں کا غصہ پھوٹ پڑا ہے ۔ حیدرآباد میں ایک خاتون ڈاکٹر کی اجتماعی آبروریزی کے بعد ملزمین نے اس کا قتل کردیا اور لاش کو جلا کر برج سے نیچے پھینک دیا ۔ پولیس نے سھبی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کی اجتماعی آبروریزی کی ۔
First published: Nov 30, 2019 11:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading