உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش: گورنر ہاؤس میں سیرت نبی کی کتاب کی گئی پیش

    مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کو روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ صبح سے ہی مدارس، مکاتب اور گھروں میں سبز پرچم لگانے کے ساتھ جلسہ سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔

    • Share this:
    بھوپال: مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کو روایتی انداز میں مذہبی جوش و عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ صبح سے ہی مدارس، مکاتب اور گھروں میں سبز پرچم لگانے کے ساتھ جلسہ سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے وفد نے بھوپال راج بھون جاکر سیرت نبی صل اللہ علیہ وسلم کی کتاب پیش کی تو دوسری جانب مدھیہ پردیش کے دھار میں جلوس نکالنے کو لے کر پولیس سے ٹکڑاؤ اور پولیس کو حالات کو کنٹرول میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کرنا پڑا۔ حالات پوری طرح سے قابو میں ہیں۔ موقع پر ضلع انتظامیہ کی جانب احتیاط کے طور پر بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اوصاف شاہمیری خرم کہتے ہیں کہ آج کا دن عالمی یوم امن کے طور پر منایا جا رہے ہیں۔ صبح سے ہی ریاست گیر سطح پر پرچم کشائی، قرانی خوانی اور سیرت پاک کے جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اوصاف شاہمیری خرم کہتے ہیں کہ آج کا دن عالمی یوم امن کے طور پر منایا جا رہے ہیں۔ صبح سے ہی ریاست گیر سطح پر پرچم کشائی، قرانی خوانی اور سیرت پاک کے جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ حکومت کے ذریعہ جلوس نکالنے کی اجازت ہمیں نہیں دی گئی۔ اس لئے جلوس کو چھوڑ کر سیرت پاک کے جلسوں کا جگہ جگہ انعقاد کیا جارہا ہے۔ ہم لوگوں نے راج بھون جاکر گورنر منگو بھائی پٹیل کو سیرت نبی صل اللہ علیہ وسلم کی کتاب پیش کی۔ ہمیں ملاقات کے لئے بلایا گیا تھا، لیکن گورنر صاحب کے باہر ہونے کے سبب ان کے احکام پر ان کے او ایس ڈی کو ہم لوگوں نے آل انڈیا مسلم تہوار کمیٹی کی جانب سے ہدیہ پیش کیا ہے اور ہدیہ میں خصوصی طور پر سیرت پاک کی کتاب پیش کی۔ آپ صل اللہ علیہ وسلم کی آمد پوری دنیا کے لئے رحمت کا باعث ہے۔
    وہیں دھار کو چھوڑکر باقی مدھیہ پردیش میں پوری طرح سے امن ہے۔ دھار میں پولیس لاٹھی چارج کے بعد حالات پوری طرح سے کنٹرول میں ہیں۔ ابھی تک پولیس کے کسی قسم کی گرفتاری نہیں کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کہتے ہیں کہ حکومت کی گائیڈ لائن میں سبھی لوگ اپنا تہوار امن وسکون سے منائیں۔ قانون اپنا کام کر رہا ہے۔ ریاست میں پوری طرح سے امن و سکون ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: