Toolkit Case:ماحولیاتی کارکن دیشاروی کوملی ضمانت،جمع کراناہوگا1لاکھ روپئے کامچلکہ
عدالتی سماعت کے دوران ، دہلی پولیس نے دیشا روی کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض 'ٹول کٹ' نہیں ہے ، اصل منصوبہ یہ تھا کہ ہندوستان کو بدنام کیا جائے اور یہاں بدامنی پیدا ہو۔ دیشا نے واٹس ایپ پر چیٹ ڈیلیٹ کردی ، وہ قانونی کارروائی سے آگاہ تھیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ 'ٹول کٹ' کے پیچھے ایک مذموم سازش رچی جارہی تھی
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 23, 2021 04:24 PM IST

'ٹول کٹ کیس' میں گرفتار ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے
نئی دہلی. 'ٹول کٹ کیس' (Toolkit Case)میں گرفتار ماحولیاتی کارکن دیشا روی (Disha Ravi) کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔عدالت نے دیشاروی کو 1لاکھ روپئے کا مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ سنیچر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں دیشا کی ضمانت کی عرضداشت پرسماعت ہوئی تھی۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج دھرمیندر رانا کی عدالت نے منگل تک ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔عدالتی سماعت کے دوران ، دہلی پولیس نے دیشا روی کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض 'ٹول کٹ' نہیں ہے ، اصل منصوبہ یہ تھا کہ ہندوستان کو بدنام کیا جائے اور یہاں بدامنی پیدا ہو۔ دیشا نے واٹس ایپ پر چیٹ ڈیلیٹ کردی ، وہ قانونی کارروائی سے آگاہ تھیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ 'ٹول کٹ' کے پیچھے ایک مذموم سازش رچی جارہی تھی۔
#BREAKING - A Delhi Sessions Court grants bail to Disha Ravi in toolkit FIR. pic.twitter.com/JfhSsGUrdv
— News18 (@CNNnews18) February 23, 2021