ہوم » نیوز » وطن نامہ

مرکزی حکومت نے 12 ویب سائٹس کو کیا بلاک ، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دے رہی تھیں فروغ

مرکزی حکومت نے خالصتانی سرگرمیوں (Khalistan Activities) کو فروغ دینے والی 12 ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ بلاک شدہ ویب سائٹس (Restrictions on Websites) کو کھولنے پر اسکرین پر اطلاع آتی ہے کہ ہندوستانی حکومت کے ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے اس کو بلاک کردیا ہے ۔

  • Share this:
مرکزی حکومت نے 12 ویب سائٹس کو کیا بلاک ، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دے رہی تھیں فروغ
مرکزی حکومت نے 12 ویب سائٹس کو کیا بلاک ، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو دے رہی تھیں فروغ

مرکزی حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی مہم کو سختی سے لاگو کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے ۔ اسی سلسلہ میں مرکزی حکومت نے خالصتانی سرگرمیوں کو فروغ دینے والی 12 ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ ان ممنوعہ درجن بھر ویب سائٹس میں سے کچھ براہ راست طور پر غیر قانونی تنظیم سکھ فار جسٹس کی جانب سے چلائی جارہی تھیں ۔ ذرائع کے مطابق جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ویب سائٹس پر خالصتان کی حمایت میں مواد موجود تھے ۔


الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 69 اے کے تحت ان 12 ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے ۔ ہندوستان میں سائبر اسپیس کی نگرانی کیلئے الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت ہی نوڈل اتھاریٹی کے طور پر کام کرتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق pbseva22, seva413, pbteam, pb5911, sfj4farmers.org, Sjf4farmers.uk, pb13, pb99, sewa13, punjabnow  اور sadapind.org ویب سائٹوں کو بلاک کیا گیا ہے ۔ بلاک شدہ ویب سائٹس کو کھولنے پر اسکرین پر اطلاع آتی ہے کہ ہندوستانی حکومت کے ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے اس کو بلاک کردیا ہے ۔ زیادہ جانکاری کیلئے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں ۔


ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے الزام میں وزارت نے گزشتہ سال سکھ فار جسٹس تنظیم پر پابندی عائد کردی تھی ۔ الزام ہے کہ یہ تنظیم اپنے علاحدگی پسندی کے ایجنڈے کے تحت سکھ ریفرینڈم 2020 کو آگے بڑھا رہی تھی ۔


مرکزی حکومت نے جولائی 2020 میں بھی اس تنظیم سے وابستہ 40 ویب سائٹس پر پابندی عائد کردی تھی ، جو دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہی تھیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 03, 2020 07:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading