دمن کے ہتھیاول علاقے میں ایک مینوفیکچرنگ کمپنی راولواسیا یارن ڈائنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ میں آگ لگ گئی ہے۔ یہ کمپنی گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی تقریباً 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ آتشزدگی کے اس واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
Daman & Diu | A fire broke out in a vehicle manufacturing company, Rawalvasiya Yarn Dyeing Pvt Ltd, in the Hathiyawal area of Daman. Around 15 fire engines reached the spot to control the fire. No casualties have been reported in this fire incident. pic.twitter.com/4BhtDVNu4N
دادرہ اور نگر حویلی ایمرجنسی سروسز میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اے کے والا نے معلومات دیتے ہوئے، بتایا کہ رات 11:50 پر، ہمیں راولوسیا یارن ڈائینگ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ ہم نے یہاں آکر دیکھا کہ ایک پوری عمارت آگ کی لپیٹ میں ہے۔ تمام پڑوسی فائر ایجنسیاں یہاں موجود ہیں۔
انہوں نے آگے کہا کہ تقریباً 12-10 فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں لگی ہوئی ہیں۔ یہ کمپنی یارک بناتی ہے، اور یارن میں انتہائی درجہ کا آتشگیر ہوتا ہے۔ آگ پر قابو پانے میں وقت لگے گا۔ ہم اسے 2-1 گھنٹوں کے اندر کنٹرول کرلیں گے۔
دوسرے واقعہ میں پنجاب کے لدھیانہ کے علاقے گیاس پورہ میں سوآ روڈ پر واقع فیکٹری میں گیس اخراج کے باعث 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ گیس اخراج کا شکار ہونے والے کچھ لوگ گیس کی وجہ سے سڑک پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ ایک کرانہ دکاندار کی موت کی بھی خبر ہے۔ این ڈی آر ایف کے جوانوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔