உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Delhi: بیگم پور علاقے میں مکان گرنے سے 4 لوگ دب گئے، دو لوگوں کی موت، ایک زخمی

    ۔علامتی تصویر۔

    ۔علامتی تصویر۔

    اس سے پہلے شمال مشرقی دلی کے نند نگری علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت گرنے سے سڑک پر جارہے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اور تین لوگ زخمی ہوگئے۔ اب سے تقریباً تین مہینے پہلے دلی کے ہی سبزی منڈی علاقے میں ایک 4 منزلہ عمارت گرنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دلی کے بیگم پور علاقے میں علی الصبح ایک مکان منہدم ہوگیا جس کی وجہ سے مکان کے 4 لوگ دب گئے۔ اس حادثے مین دو لوگوں کی موت کی خبر سامنے اائی ہے جب کہ ایک شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے جب کہ ایک شخص کو بحفاظت ریسکیو کرالیا گیا ہے۔ زخمی شخص کو امبیڈکر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ صبح تقریباً 4:15 بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ فائر بریگیڈ کو اطلاع ملنے کے بعد 4 گاڑیوں کو ریسکیو کرانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ مہلوکین کی شناخت 30 سالہ سونو اور 65 سالہ کیدار کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس حادثے میں 43 سالہ پرمود شدید طورپر زخمی ہوگیا ہے وہیں 40 سالہ انیل بحفاظت ریسکیو کردیا گیا۔
      اس سے پہلے شمال مشرقی دلی کے نند نگری علاقے میں ایک دو منزلہ عمارت گرنے سے سڑک پر جارہے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اور تین لوگ زخمی ہوگئے۔ اب سے تقریباً تین مہینے پہلے دلی کے ہی سبزی منڈی علاقے میں ایک 4 منزلہ عمارت گرنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی تھی۔

      حادثے میں دو معصوموں کی ہوئی تھی موت
      اس معاملے میں دلی پولیس نے بلڈنگ کے مالک کو گرفتار کیا تھا۔ حادثے میں دونوں بچوں کو ہندوراو اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔ ایک بچے کی عمر 12 سال، جبکہ دوسرے کی عمر 7 سال تھی۔ دراصل، یہ واقعہ دارالحکومت دہلی کے ملکا گنج علاقے میں ہوا تھا، جہاں اس حادثے کی چپیٹ میں ایک کار بھی آگئی تھی۔ دلی میں برسات کے وقت اکثر بلڈنگ گرنے کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ دارالحکومت میں ایسی خستہ حال عمارتیں ایک دو نہیں بلکہ لاکھوں میں ہیں۔ سب سے زیادہ نارتھ ایم سی ڈی کے تحت آتی ہیں۔

      اس سے پہلے تقریباً ایک سال پہلے دسمبر 2020 میں دہلی کے وشنو گارڈن میں ایک فیکٹری کی چھت گرنے سے جہاں چار لوگوں کی  موت ہوگئی، وہیں 2 لوگ زخمی ہوگئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: