உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ان لاک 1.0 نے لوٹائی خوشیوں کے شہر کولکاتہ کی پرانی رونق ، سائیکل سواروں کی نظر آرہی بھیڑ ، جانئے کیوں

    اہم شاہراہوں پر دیگر تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل کی مخصوص رفتار کے ساتھ چلنا سائیکل سواروں کیلئے باعث پریشانی ضرور ہے ، لیکن لوگ اس سواری کے استعمال سے خوش ہیں ۔

  • News18 Urdu
  • | December 01, 2020, 11:58 IST
    facebookTwitterLinkedin
    LAST UPDATED 2 YEARS AGO

    AUTO-REFRESH

    HIGHLIGHTS

    13:3 (IST)


    مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بینکوں میں بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی کے معاملے کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ اگر کوئی بینک ڈوب جاتا ہے تو اس سے اکاؤنٹ رکھنے والوں کو بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کے اکاؤنٹ کی حفاظت کے لئے ایک لاکھ روپے ڈپازٹ انشورنس تھا۔ وزیر خزانہ نے اپنے بجٹ کے اعلان میں کہا کہ اب اس حد کو 1 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

    13:49 (IST)

    وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اب تک کی سب سے بڑی بجٹ تقریر کی۔ اس سے قبل 2003 میں ، جسونت سنگھ نے 2 گھنٹے 13 منٹ کی تقریر کی تھی۔ نرملا سیتارمن کی تقریر صبح 11 بجے شروع ہوئی ، جو ڈھائی گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

    13:40 (IST)

    نئے ٹیکس سلیب کے مطابق 2.5 سے 5 لاکھ تک کی آمدنی پر 5فیصد ٹیکس   نافذ ہوگا۔لیکن رعایت حاصل کرنے کے لیے آپ کو  سیکشن  80 کے  تحت  اخراجات بتانے ہونگے

    13:31 (IST)


    بجٹ 2020 میں  بڑی تبدیلی کے بعد اب یہ نیا ٹیکس سلیب ہوگا نافذ
    پہلا: 2.5 سے 5 لاکھ تک کی آمدنی پر 5فیصد ٹیکس،  دوسرا: 5 سے 7.5 لاکھ تک کی آمدنی پر 10فیصدٹیکس،تیسرا: 7.5 سے 10 لاکھ تک کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس،چوتھا: 10 سے 12.5 لاکھ تک کی آمدنی پر 20فیصد ٹیکس ،پانچواں : 12.5 سے 15 لاکھ تک کی آمدنی پر 25فیصد ٹیکس ،چھٹا : 15 لاکھ سے زائد کی آمدنی پر 30فیصد ٹیکس 

    13:14 (IST)


    انکم ٹیکس سلیب:  5 سے 7.5 لاکھ روپے کے درمیان آمدنی پر 10 فیصد ، 7.5سے10 لاکھ روپے میں 15 فیصدٹیکس عائد ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن بجٹ 2020 کی تقریر کے دوران یہ اعلان کیاہے۔

    12:59 (IST)


    تعلیم کے لئے 99ہزار 300کروڑ اور مہارت کی ترقی کےلئے 3000کروڑ روپے

    12:52 (IST)


    وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے لداخ کے لئے 5958 کروڑ روپئے کے بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، 2022 میں ، ہندوستان جی 20 کانفرنس کا انعقاد کرے گا ، اس کے لئے حکومت کی طرف سے 100 کروڑ روپئے دیئے جائیں گے۔ '

    12:46 (IST)

     وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے 30،000 کروڑ اور لداخ کے لئے 5 ہزار کروڑ روپئے کے بجٹ مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

    12:35 (IST)


     نرملا سیتارمن نے کہا ، 'ممبئی-احمد آباد کے درمیان بلٹ ٹرین کا کام تیز کیا جائے گا۔ آبی ترقیاتی پروجیکٹ کو وسعت دی جائیگی۔، آسام تک اس راستے کو بڑھانے کے منصوبے ہیں۔ نقل و حمل میں 1.70 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    12:21 (IST)


    چنئی - بنگلور ایکسپریس وے جلدہی مکمل کیاجائیگا اور 2022 تک 100 نئے ہوائی اڈے تعمیر کیے جائیں گے ۔ وزیرخزانہ   نرملا سیتارمن نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا۔ وزیرخزانہ کا  کہنا ہے کہ اس بجٹ کا مقصد لوگوں کی آمدنی اور اخراجات کی طاقت کو بڑھانا ہے ، جس سے انکم ٹیکس کی شرحوں اور سلیبس میں مواقع پیدا ہونے کی امید ہے۔ نریندر مودی حکومت  کا مانناہے کہ وہ انفراسٹرکچر پر ریاستی اخراجات میں اضافہ کرے گا اور کچھ انکم ٹیکس مراعات پیش کرے گا ، جس کا مقصد ایک دہائی میں ترقی کو اپنے نچلے درجے سے واپس حاصل کرنا ہے۔

    کورونا وائرس جیسی بیماری سے بچاو کے لئے ملک بھر میں جاری رہے لمبے لاک ڈاون کے بعد یکم جون سے شروع کیا گیا ان لاک 1.0 لوگوں کے لئے راحت ثابت ہورہا ۔ کیونکہ ان لاک 1.0 میں  بازار اور بیشتر دفاتر کو کھول دیا گیا ہے ۔ خاص کر خوشیوں کے شہر کولکاتہ میں ان لاک سے پرانی رونقیں لوٹ آٸی ہیں ۔ سڑکوں پر گاڑیاں ڈور رہی ہیں ، بسیں و ٹیکسیاں چلائی جارہی ہیں ، لوگوں کی بھیڑ بھی نظر آرہی ہے ۔

    دکانیں و بازار کھل گئے ہیں ، لیکن ان سب کے ساتھ سرکاری ہدایات بھی جاری کی گئی ہے ۔ یعنی بسوں میں بیس لوگوں سے زیادہ ایک ساتھ سفر نہیں کر سکتے ہیں جبکہ ٹیکسیوں میں بھی دو لوگوں کو ہی بیٹھایا جاسکتا ہے ۔ ایسے میں باہر نکلے لوگوں کے لئے اپنی منزل تک پہنچنا کافی مشکل ہورہا ہے ۔ بس اسٹاپ پر لوگوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے ، جنہوں نے پرانی سواری سائیکل کو کولکاتہ جیسے میٹرو شہر کی زینت بنادیا ہے ۔

    کولکاتہ میں بڑی تعداد میں لوگ سائیکل پر سفر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
    کولکاتہ میں بڑی تعداد میں لوگ سائیکل پر سفر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔


    جی ہاں ، اب تک اسکول کے طلبہ و گلی محلوں میں چلاٸی جانیوالی سائیکل اب شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈورتی نظرآرہی ہے ۔ لوگوں کے مطابق یہ واحد سواری ہے ، جس کے ذریعہ سماجی دوری کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔

    News18 Poll : چین کے بارے میں کیا ہیں آپ کے نظریات ؟



    تاہم سائیکل کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے لوگوں کو پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اہم شاہراہوں پر دیگر تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل کی مخصوص رفتار کے ساتھ چلنا سائیکل سواروں کیلئے باعث پریشانی ضرور ہے ، لیکن وہ اس سواری کے استعمال سے خوش ہیں ۔


    Poll is closed
    تاہم سائیکل کے ذریعہ ایک جگہ سے دوسری جگہ جارہے لوگوں کو پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اہم شاہراہوں پر دیگر تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان سائیکل کی مخصوص رفتار کے ساتھ چلنا سائیکل سواروں کیلئے باعث پریشانی ضرور ہے ، لیکن وہ اس سواری کے استعمال سے خوش ہیں ۔