فلم’رام کی جنم بھومی‘ کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، ریلیز پرفی الحال نہیں ہے روک

فلم رام کی ’جنم بھومی‘کی ریلیزپرفی الحال روک نہیں۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں جلد سماعت سےانکارکردیاہے۔

Mar 28, 2019 12:47 PM IST | Updated on: Mar 28, 2019 01:03 PM IST
فلم’رام کی جنم بھومی‘ کا معاملہ پہنچا سپریم کورٹ، ریلیز پرفی الحال نہیں ہے روک

Illustration by Mir Suhail/News18.com

فلم رام کی ’جنم بھومی‘کی ریلیزپرفی الحال روک نہیں۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے میں جلد سماعت سےانکارکردیاہے۔ فلم’رام کی جنم بھومی‘ جمعہ کو ریلیزہونی ہے۔وکیل للی تھامس نے فلم کی ریلیز روکنے کامطالبہ کیااورعدالت کو بتایاکہ ابھی رام جنم بھومی معاملے کو لے کر ثالثی چل رہی ہے۔ ایسے میں فلم ریلیزہوتی ہے تواس پراثرپڑیگا۔وہیں عدالت نے کہاکہ اگر معاملے کو ثالثی کے ذریعہ حل ہوناہوگا توہوجائے گا۔۔فلم کااس سے کچھ لینادینانہیں ہے۔

فلم کے پروڈیوسر شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی ہیں۔ جبکہ اس معاملے میں دوسرے فریق پرنس یعقوب طوسی نے دعویٰ کیاہے کہ اس فلم میں مغل خاندان کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اورمغل شنہشاہ بابرکے تاریخی پہلوؤں کوغلط انداز میں پیش کیاگیاہے۔ پرنس یعقوب طوسی کے وکیل نے عدالت کو بتایاہے کہ اس فلم کے ذریعہ فرقہ وارانہ کشیدگی کوبھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Loading...

Loading...