مسلم نوجوان نے فیس بک پرخود کوبتایا جیش محمد کا رکن

پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے کہ یہ فیس بک پروفائل اس نوجوان کا ہے بھی یا نہیں۔ یا کسی نے شرارت میں ایسا کیا ہے۔

Jul 22, 2019 09:55 PM IST | Updated on: Jul 22, 2019 09:56 PM IST
مسلم نوجوان نے فیس بک پرخود کوبتایا جیش محمد کا رکن

تھانےمیں شکایت کرتے ہوئے ہندو یوا واہنی کے ارکان۔

اترپردیش کےاوریا میں ایک مسلم نوجوان نےاپنی فیس بک آئی ڈی پردہشت گرد تنظیم جیش محمد کا رکن ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔ نوجوان نےاپنے فیس بک پروفائل پرلکھا ہے'جیش محمد کے رکن'۔ نوجوان کی یہ فیس بک پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ اس فیس بک پوسٹ کولےکرہندو یوا واہنی نے صدرکوتوالی میں نوجوان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق معاملہ اوریا صدرکوتوالی علاقےکا ہے۔ یہاں اخلاق خان نام کا ایک نوجوان بال کاٹنےکا کام کرتا ہے۔ نوجوان کےفیس بک پروفائل کا ایک پوسٹ ضلع میں تمام واٹس اپ گروپ پروائرل ہورہا ہے۔ جس میں لکھا ہے'جیش محمد کے رکن'۔ جب یہ پوسٹ ضلع کی ہندویوا واہنی کےرکن کے پاس پہنچی توکارکنان نےصدرکوتوالی میں اس کی شکایت کی۔

Loading...

واقعہ کولےکرصدرتھانہ صدرکا کہنا ہےکہ ہندویوا واہنی کےارکان کی طرف سےایک شکایت ملی ہےکہ ایک مسلم نوجوان نےاپنے فیس بک صفحہ پردہشت گرد تنظیم کا رکن ہونےکا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہےکہ یہ فیس بک پروفائل اس نوجوان کا ہےبھی یا نہیں۔ یا کسی نےشرارت میں ایسا کیا ہے۔ جانچ پوری ہونے کے بعد جوسچ سامنےآئےگا، اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

 

نوجوان کا فیس بک پروفائل۔

 روی کمارتیواری کی رپورٹ 

Loading...