ایس پی ایم ایل اے نصیر احمد خان کے محلہ بیریان واقع قیام گاہ پر کوتوالی پولیس نے نوٹس چسپاں کر کے منادی کرائی ہے۔ ایس پی ایم ایل اے کے خلاف عدالت سے وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ پولیس نے منادی کرائی اور کہا کہ ایم ایل اے اگلی سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں۔
اعظم خان کے قریبی مانے جانے والے چمروتھا اسمبلی سیٹ سے ایس پی کے ایم ایل اے نصیر احمد خان کے خلاف کئی کیسیز درج ہیں۔ وہ دشمن کی جائیداد پر قبضے اور اسے جوہر یونیورسٹی میں شامل کرانے کے مقدمہ میں ملزم ہے۔ اس کیس کی سماعت ایم پی ایم ایل اے کورٹ (مجسٹریٹ ٹرائل) میں چل رہی ہے۔ سماعت کے دوران ایم ایل اے مسلسل غیر حاضر ہے۔ اس پر عدالت نے پہلے ان کے خلاف سمن جاری کیا تھا۔ گزشتہ سماعت پر ان کے خلاف سمن جاری کیا گیا تھا۔ پیر کو کوتوالی پولیس نے ان کے محلہ بیریان واقع قیام گاہ پر نوٹس چسپاں کر کے منادی کرائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی ایم ایل اے نصیر احمد خان کہاں پر ہیں اس کا پتہ نہیں چل پارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ان کو وارنٹ کی تعمیل نہیں کرائی جاسکی ہے۔ وارنٹ کی تعمیل نہیں ہونے کی صورت میں ان کی قیام گاہ پر نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ڈھول بجا کر منادی بھی کرائی گئی ہے کہ ایم ایل اے مقدمے کی اگلی سماعت پر عدالت میں حاضر ہوں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نوٹس کی ایک کاپی نصیر احمد خان کے لکھنو واقع ایم ایل اے قیام گاہ پر بھی چسپاں کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔