உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ’50روپے سے کم کاپٹرول نہیں ملے گا‘جھگڑے کے بعد پٹرول پمپ کے مالک نے لگایا نوٹس

    پٹرول کو لے کر مہاراشٹر میں ہونے لگے ہیں جھگڑے!

    پٹرول کو لے کر مہاراشٹر میں ہونے لگے ہیں جھگڑے!

    بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے درمیان قومی بازار میں گاڑی کے ایندھن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

    • Share this:
      ناگپور: پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں ایک پٹرول پمپ نے 50 روپے سے کم قیمت کا پٹرول فروخت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک پوسٹر بھی چسپاں کیا گیا ہے جس پر واضح لکھا ہے کہ پیٹرول پچاس روپے سے کم نہیں ملے گا۔

      اس فیصلے کے بارے میں پٹرول پمپ مالک روی شنکر پاردھی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور 20-30 روپے کا پٹرول مانگتے ہیں اور جو مشینیں ہیں وہ بہت تیز چلتی ہیں۔ مزدور جب نوزل ​​اٹھاتا ہے تو جیسے ہی 20 سے 30 روپے کا پٹرول پورا ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ جھگڑا کرنے لگتے ہیں اس لیے ہم نے بجلی بچانے اور جھگڑے کم کرنے کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Ramazanکے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں زبردست اچھال، عام لوگوں کی زندگی بنی اجیرن

      اُدھر، گاڑی میں تیل ڈالنے آئے ایک گاہک نے بتایا، پٹرول اگر 50 روپے سے نیچے نہیں ملے گا تو ہمارا کام کیسے چلے گا۔ ویسے ہی ہر دن پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      سیمی کے ماسٹرمائنڈابوفیضل نے7سال بعددائرکی اپیل،ATSکانسٹیبل کے قتل میں کاٹ رہا ہے عمر قید

      بتادیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے درمیان قومی بازار میں گاڑی کے ایندھن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

      ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں اب پٹرول 120.51 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ممبئی کے علاوہ راجستھان کے سری گنگا نگر اور مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں بھی پٹرول کی قیمت 120 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ ریاستی سطح پر گاڑیوں کے ایندھن پر VAT کی مختلف شرحوں کی وجہ سے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مختلف ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: