உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہریانہ: لیو ان ریلیشن میں رہ رہی حاملہ لڑکی کو عاشق نے پٹرول ڈال کر جلایا، 90 فیصد جھلس گئی

    Crime in Sonipat: پولیس کے مطابق، لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ہے۔ دیر رات دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر لڑائی ہوگئی، جس کے بعد راہل نے پرگتی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

    Crime in Sonipat: پولیس کے مطابق، لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ہے۔ دیر رات دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر لڑائی ہوگئی، جس کے بعد راہل نے پرگتی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

    Crime in Sonipat: پولیس کے مطابق، لڑکی 8 ماہ کی حاملہ ہے۔ دیر رات دونوں کے درمیان کسی بات کو لے کر لڑائی ہوگئی، جس کے بعد راہل نے پرگتی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

    • Share this:
      سونی پت: ہریانہ کے سونی پت ضلع کے کنڈلی تھانہ علاقہ سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں لڑکی کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ (live-in relationship) میں رہ رہے نوجوان نے اس پر پٹرول (Petrol) ڈال کر آگ لگا دی، جس میں لڑکی شدید طور پر جھلس گئی۔ اہل خانہ لڑکی کو لے کر دہلی کے اسپتال پہنچے۔ وہیں سونی پت پولیس نے دہلی پہنچ کر لڑکی کے بیان پر نوجوان اور اس کی ماں کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

      واضح رہے کہ سونی پت کے کنڈلی تھانہ علاقہ میں رہنے والی پرگتی اور راہل کافی لمبے وقت سے لیوان ریلیشن میں رہ رہے تھے۔ پرگتی کئی ماہ کی حاملہ ہے، لیکن دیر رات دونوں میں کسی بات کو لے کر کہاسنی ہوگئی، جس کے بعد راہل نے پرگتی پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی، جس میں پرگتی شدید طور پر جل گئی۔ پرگتی کو دہلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

      ملزم نوجوان پر معاملہ درج

      پولیس نے لڑکی کے بیان پر نوجوان راہل اور اس کی ماں کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ اس معاملے کی اطلاع دیتے ہوئے کنڈلی تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر رنبیر سنگھ نے بتایا کہ ہمیں دہلی کے نریلا واقع اسپتال سے اطلاع ملی تھی کہ ایک لڑکی کو یہاں جلی ہوئی حالت میں لایا گیا۔

      پولیس نے کہی یہ بات

      موقع پر پہنچ کر جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ علاقے میں ایک نوجوان راہل اور لڑکی پرگتی لیو ان ریلیشن میں رہ رہے تھے۔ راہل نے پرگتی کو پٹرول ڈال کر جلا دیا، جس میں وہ شدید طور پر جھلس گئی۔ اس کا علاج دہلی کے اسپتال میں چل رہا ہے۔ لڑکی کے بیان پر نوجوان راہل اور اس کی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: