اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اجمیر میں دلت خاتون سے پجاری نے کی آبروریزی، ویڈیو بنایا، پھر ساتھیوں سے کرائی اجتماعی آبروریزی

    اجمیر میں دلت خاتون سے پجاری نے کی آبروریزی

    اجمیر میں دلت خاتون سے پجاری نے کی آبروریزی

    پولیس سپرنٹنڈنٹ اجمیر (شمال) چھوی شرما نے متاثرہ کی طرف سے داخل کی گئی شکایت کے حوالے سے کہا، ’ملزم نے متاثرہ کو گھر میں اکیلی پاکر اس کے ساتھ مبینہ طور پر آبروریزی کی اور حادثے کا ویڈیو بنایا‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ajmer, India
    • Share this:
      اجمیر: راجستھان کے اجمیر ضلع میں 25 سالہ دلت خاتون کے ساتھ ایک پجاری اور دیگر لوگوں کے ذریعہ مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ افسران نے بتایا کہ ملزم سنجے شرما متاثرہ کا  خاندانی پادری ہے اور اس کے خاندان کی طرف سے بہت سی مذہبی رسومات ادا کی ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اجمیر (شمال) چھوی شرما نے متاثرہ کی طرف سے داخل کی گئی شکایت کے حوالے سے کہا، ’ملزم نے متاثرہ کو گھر میں اکیلی پاکر اس کے ساتھ مبینہ طور پر آبروریزی کی اور حادثے کا ویڈیو بنایا‘۔

      متاثرہ خاتون کی طرف سے پولیس میں کی گئی شکایت کے مطابق، ملزم نے اس سے پیسے وصول کئے اور پھر کچھ دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کی۔ ڈی ایس پی چھوی شرما کے مطابق، ملزمین نے متاثرہ کو مبینہ طور پر نشیلی اشیا کھلائی تھی، جس کی وجہ سے وہ واردات میں شامل لوگوں کی تعداد نہیں بتا پا رہی ہے۔ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ ملزم پجاری نے اسے اغوا کر رکھا تھا اور گزشتہ ایک ماہ میں اس کے ساتھ کئی بار آبروریزی ہوئی۔

      متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ ملزم پجاری نے مخالفت کرنے پر اس کے شوہر اور بچوں کو جان سے مارنے اور آبروریزی کا ویڈیو عوامی کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اسے اغوا کرکے رکھا گیا تھا اور نشے کا انجکشن دیا گیا تھا۔ متاثرہ نے بتایا کہ جب وہ گھر نہیں لوٹی تو اس کے شوہر نے گمشدگی کی شکایت درج کرائی، جس کے بعد ملزمین نے اسے 27 ستمبر کو ایک پولیس تھانے کے باہر چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق، شکایت کی بنیاد پر 7 اکتوبر کو ایف آئی آر درج کرلی گئی اور ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

      متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اس نے اس سے متعلق اجمیر سول لائن تھانہ پولیس کو جانکاری دی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ جب وہ اس حادثہ کے بعد سے گم سم رہنے لگی تو فیملی نے پوچھ گچھ کی۔ اس نے ساری بات اہل خانہ کو بتادی۔ فیملی کے اراکین خاتون کو لے کر سول لائن پولیس تھانے پہنچے اور ایف آئی آر درج کرائی۔ پولیس نے اہم ملزم پجاری سمیت دیگر ملزمین پر آبروریزی اور دیگر دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ اجمیر شمال پولیس سپرنٹنڈنٹ چھوی شرما نے بتایا کہ متاثرہ کا میڈیکل چیک اپ کراکر اس کے بیان درج کرلئے گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: