ہوم » نیوز » وطن نامہ

آرٹیکل 370 کی منسوخی: دہلی ایئرپورٹ کنٹرول روم پرآیا ایک مشتبہ فون کال۔ سکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل

  • Share this:
آرٹیکل 370 کی منسوخی: دہلی ایئرپورٹ کنٹرول روم پرآیا ایک مشتبہ فون کال۔ سکیورٹی ایجنسیوں میں ہلچل
علامتی تصویر

جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ہندوستان کے تمام ایئرپورٹس کوہائی الرٹ پررکھا گیاہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ایئرپورٹس پرہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ آج صبح چنئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پربم کی دھمکی ملنے کے بعد ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ائرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی ائرپورٹ پولیس کنٹرول روم کی جانب سے بم کی دھمکی ملنے کے بعد سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ہوائی اڈے کی پارکنگ پر گاڑیوں کی بھی سخت جانچ کی جا رہی ہے۔


دہلی ایئرپورٹ کنٹرول روم کی جانب سے یہ اطلاع دی گئی ہے کہ تمل ناڈو سے کسی شہری نے فون کرکے اطلاع دی ہے ک چنئی سے سعودی عرب جانے والی ایک خاتون مسافر کے پاس دھماکہ خیز آلات ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس کے بعد چنئی ہوائی اڈے پرمختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے افسران نے ہنگامی میٹنگ طلب کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ہندوستانی ایئرپورٹ اتھارٹی، سینٹرل انڈسٹریئل سیکورٹی فورس، بیورو آٖف سول ایوی ایشن سیکورٹی، خفیہ اور دیگر ایجنسیوں کے افسران بھی موجود تھے۔


اس ہنگامی میٹنگ کے بعد تمل ناڈو پولیس دہلی ایئرپورٹ کے کنٹرول روم کو کال کرنے والے نمبر کی نشاندہی کرلی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ جس نمبر سے فون آیا تھا وہ نمبر تمل ناڈو کے ضلع سیلم کا ہے ۔ پولیس فون کرنے والے شخص کی نشاندہی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ساتھ ساتھ سعودی سے آنے والے مسافروں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔

First published: Aug 09, 2019 06:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading