ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رائزنگ انڈیا سمٹ 2020 کی ایک جھلک،جلد ہی ہوگا نئی تاریخ کا اعلان

نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کی آمد آمد ہے۔ یہ ویدانتا رسورسز کی پیشکش ہے۔ اس دو دن کی گفتگو میں ”ہندوستان کی صدی کیلئے تیاری“ کے موضوع پر مکالمہ ہوگا۔

  • Share this:
رائزنگ انڈیا سمٹ 2020 کی ایک جھلک،جلد ہی ہوگا نئی تاریخ کا اعلان
نیوز18رائزنگ انڈیا سمٹ:ہندوستان کی صدی کی تیاری

نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کی آمد آمد ہے۔ یہ ویدانتا رسورسز کی پیشکش ہے۔ اس دو دن کی گفتگو میں ”ہندوستان کی صدی کیلئے تیاری“ کے موضوع پر مکالمہ ہوگا۔نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کو خبروں اور حالات حاضرہ کی دنیا کی یہ ایک انتہائی متوقع ایونٹس میں سے ایک ہوگی جس میں اعلی پالیسی ساز، ثقافتی ہستیاں، بین الا قوامی مقررین اور ماہرین شرکت کریں گے۔ملک کے سب سے بڑے نیوز نٹ ورک کے زیر اہتمام انتہائی اہم اجتماعات میں سے ایک رائزنگ انڈیا سمٹ2020، میں مفکرین، دانش ور، اسکالر اور ملک کے خیر خواہ یکجا ہو کر عالمی پس منظر میں ہندوستان کی ترقی اور ابھرتی ہوئی حیثیت پر غور کریں اور روشنی ڈالیں گے۔


مذاکرات کے کئی اجلاس ہوں گے مگر سب سے قبل کلیدی خطبہ پیش کیا جائے گا اور یہ خطبہ ہمارے عزت ماب وزیر اعظم شری نریندر مودی پیش کریں گے۔"Earth Dividend: India’s Growth Imperative’" کے موضوع پر مذاکرہ میں سنیل دگل صدر ایف آئی ایم آئی، ٹوم پالمر، صدر اور سی ای او نیو مونٹ، سری نواسن وینکٹا کرشنن، گلوبل سی ای او ویدانتا ریسورسز اور پرہلاد جوشی، وزیر معدنیات و کوئلہ اور پارلیمانی امور جیسے عمائدین شریک ہوں گے۔


بین الاقوامی ایکسپلورر اور TED اسپیکر سارہ پرکاک انکریڈیبل انڈیا 2.0 پر مذاکرات کی قیادت کریں گی، بعد میں حکومت کے پرنسپل اقتصادی صلاح کار سنجیو سانیال اور نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت بھی شریک ہوں گے اور اسی موضوع پر اظہارخیالات کریں گے۔ آپ ”Bridging the Digital Divide’“،”‘Pushing Tech’s New Frontiers“،”Sustainability Matters“ کے علاوہ ”Liberal Arts Paradigm “ جیسے متنوع موضوعات پربات چیت، مباحثے اور تبادلہ خیلات ملاحظہ کریں گے۔


”سوشاسن منتر“ پرمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ غیر رسمی بات چیت میں شرکت کیلئے تیار رہیں۔اس کے ساتھ، ”India’s Global Energy Aspiration’ “ میں قوم کی عالمی خواہشوں اور اہداف پردیگر ممتاز ماہرین کے ساتھ اجے کمار دکشت، سی ای او تیل و گیس، ویدانتا اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گانگولی بھی ہندوستانی کرکٹ پر ایک گفتگو کیلئے موجود ہوں گے۔ اس کے بعد پرسون جوشی، تاپسی پنو اور انوبھو سنہا ”ہندوستان کی سافٹ پاور“ پر بیدار مغز پینل گفتگو میں شریک ہوں گے۔

ویدانتا رسورسز کے ساتھ نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کے انعقاد میں ہندوستان ٹائمز بطور پارٹنر، آر آر کیبل وائرس اینڈ کیبلس ایسو سی ایٹ پارٹنر اور حکومت اتر پردیش بطور ریاستی پارٹنر شریک ہیں۔

نوٹ: نیوز 18 رائزنگ انڈیا سمٹ کا انعقاد  18۔19 مارچ کو نئی دہلی میں ہونے والا تھا تاہم  کورونا وائرس  کے  وباء پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر اسے ملتوی کردیاگیاہے اور کورونا وائرس کا خطر ہ  کم ہونے کے بعد نئے تاریخوں کا اعلان کیاجائے گا۔
First published: Mar 11, 2020 11:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading