ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری، ایک فوجی جوان ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی علی الصبح تقریباً 5 بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 22, 2020 11:45 AM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری، ایک فوجی جوان ہلاک
جموں وکشمیر: ہندوستان - پاکستان کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کی علی الصبح ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کی علی الصبح تقریباً 5 بجے پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حملے کا وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھر جواب دیا۔ اس دوران ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی کا کلال سے بابا کھوری تک کا علاقہ گولہ باری کے تبادلے سے دہل اٹھا، جس کی وجہ سے متصل بستیوں کے لوگوں میں خوف ودہشت پھیل گیا۔


پاکستانی حملے کا وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھر جواب دیا۔ اس دوران ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
پاکستانی حملے کا وہاں تعینات فوجی جوانوں نے بھر جواب دیا۔ اس دوران ایک فوجی جوان شدید زخمی ہوا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔


قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔ طرفین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ کچھ ماہ سے جاری کورونا وبا کے با وصف بھی سرحد لگاتار گرم ہے جس سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید مشکل بن گیا ہے۔
First published: Jun 22, 2020 11:45 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading